پشاور ( پاک ترک نیوز) خیبر پختونخوا میں انیس جولائی سے اب تک تیز بارشوں اور فلش فلڈ سے گھروں کی چھتیں و دیواریں گرنے اور سیلابی ریلے میں بہہ جانے کے باعث 22 افراد جاں بحق 23 افراد زخمی ہوئے۔
پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق جاں بحق افراد میں 9 مرد, 10 بچے اور 3 خواتین جبکہ زخمیوں میں 11 مرد، 5 خواتین اور 7 بچے شامل ہے۔ تیز بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث مجموعی طور پر 37 گھروں کو نقصان پہنچا جس میں 29 گھروں کو جزوی جبکہ 8 گھر مکمل منہدم ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک کےکئی شہروں میں مون سون بارشوں کا دھواں دھار اسپیل
پی ڈی ایم اے کے مطابق یہ حادثات صوبہ کے مختلف اضلاع پشاور، نوشہرہ، خیبر، مردان , بونیر، باجوڑ، شانگلہ، صوابی، چترال لوئر، دیر لوئر اور اپر، ایبٹ آباد، مانسہرہ،ہری پور، ٹانک، تور غر اور کرم اور شمالی و جنوبی وزیرستان میں پیش آئے۔












