جمعرات , 24 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں اربوں کے گھپلے

3 مہینے پہلے
A A
Billions of rupees in Benazir Income Support Program scams
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) غریبوں کی امداد کے لیے بنائے گئے ملک کے سب سے بڑے فلاحی پروگرام میں حیران کن مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف سامنے آگیا۔۔۔ سرکاری ملازمین، گاڑیوں کے مالکان اور دہری اندراج رکھنے والوں سمیت 6؍ لاکھ سے زائد نااہل افراد کو اربوں روپے کی بے ضابطہ ادائیگیاں کی گئیں۔۔ آڈٹ رپورٹ 2024-25 نے ایسے سوالات اٹھا دیے ہیں جنہوں نے پورے نظام کی شفافیت پر سوالیہ نشان لگا دیا ۔

آڈٹ رپورٹ کے مطابق ناقص انتظامی کنٹرول، کمزور ڈیٹا سسٹم اور نگرانی کے فقدان کے باعث اربوں روپے غیر مستحق افراد تک پہنچ گئے۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ شریک حیات کی مناسب تصدیق کے بغیر 25 ارب 70 کروڑ روپے کی ادائیگیاں کی گئیں۔

دستاویزات کے مطابق 6 لاکھ سے زائد افراد کو رقوم کی تقسیم میں مطلوبہ ڈیٹا کی تصدیق ہی نہیں کی گئی جبکہ ادائیگیاں وفاقی کابینہ کے منظور شدہ طریقہ کار کے برعکس کی گئیں۔

آڈٹ رپورٹ نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اسلام آباد میں 800 سی سی سے بڑی گاڑیوں کے 1719 مالکان کو 7 کروڑ روپے سے زائد امدادی رقوم دی گئیں، جبکہ 27 سرکاری ملازمین نے خود کو طالب علم ظاہر کرکے 25 لاکھ روپے سے زائد وصول کر لیے۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہی قومی شناختی کارڈ پر سات سات خواتین کو رجسٹر کرکے 23 کروڑ 90 لاکھ روپے کی ادائیگیاں کی گئیں۔ سات ہزار سے زائد خواتین کے ریکارڈ میں شریک حیات کے نام غلط درج ہونے کے باوجود ساڑھے 10 کروڑ روپے تقسیم کر دیے گئے۔ پانچ ہزار 558 خواتین کا شوہر ایک ہی شخص کو ظاہر کیا گیا

یہ بھی پڑھیں: 100مجرم بھی چھوٹ جائیں تو ایک بے گناہ کو سزا نہیں ہونی چاہیئے،لاہور ہائیکورٹ

تعلیمی وظائف پروگرام میں بھی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا جہاں تقریباً 14 ہزار زائد العمر طلبا کو 7 کروڑ روپے ادا کیے گئے۔ مزید یہ کہ بیرون ملک سفر کرنے والے افراد کے اہل خانہ کو بھی امدادی رقوم دی گئیں، جنہیں ایک کروڑ 30 لاکھ روپے سے زائد کی ادائیگیاں کی گئیں۔

آڈٹ رپورٹ میں یونیسیف اور ڈبلیو ایچ او کے ساتھ 7 ارب 46 کروڑ روپے کے مالی معاہدوں پر بھی سوالات اٹھائے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ان معاہدوں میں آڈٹ کی لازمی شق شامل نہیں تھی، جسے آئینی تقاضوں کے منافی قرار دیا گیا ہے۔

آڈیٹر جنرل نے سفارش کی ہے کہ خودکار اور جدید ڈیجیٹل نظام کے ذریعے غلط ادائیگیوں کو فوری روکا جائے اور ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔

سوال یہ ہے کہ غریبوں کے نام پر جاری ہونے والی اربوں روپے کی امداد آخر کن ہاتھوں میں جاتی رہی؟ اور کیا اس بار ذمہ داروں کا تعین ہو سکے گا یا یہ رپورٹ بھی ماضی کی فائلوں میں دب کر رہ جائے گی؟

موضوعات : #benazirincomsupportprogramscamers
ShareSend

متعلقہ خبریں

New rules for the US Visa Waiver Program; restrictions remain in place for travelers from several countries.
تازہ ترین

امریکا کے ویزا ویور پروگرام کے نئے قواعد ،متعدد ممالک کے مسافروں پر پابندیاں برقرار

11 جولائی , 2026
Technical-level talks on Iran's nuclear program underway, US says
تازہ ترین

ایران کے جوہری پروگرام پر تکنیکی سطح کے مذاکرات جاری ہیں ،امریکا

10 جولائی , 2026
A major announcement has been made about a subsidy program for farmers.
تازہ ترین

کسانوں کیلئے سبسڈی پروگرام کا بڑا اعلان ہو گیا

15 اپریل , 2026
PCB Future Stars Talent Hunt Program to begin on February 11
تازہ ترین

پی سی بی فیوچر اسٹارز ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا آغاز 11 فروری سے ہوگا

30 جنوری , 2026
اگلی خبر
اقتصادی اصلاحات سے رزرمبادلہ ذخائرمیں اضافہ

اقتصادی اصلاحات سے رزرمبادلہ ذخائرمیں اضافہ

یہ بھی پڑھیں

ایران فوجی طاقت کے دباؤ میں ہتھیار نہیں ڈالے گا، ایرانی صدر کا جنرل اسمبلی سے خطاب

ایران فوجی طاقت کے دباؤ میں ہتھیار نہیں ڈالے گا، ایرانی صدر کا جنرل اسمبلی سے خطاب

23 ستمبر , 2026
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن ،19دہشت گرد ہلاک ،صوبیدار شہید

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن ،19دہشت گرد ہلاک ،صوبیدار شہید

23 ستمبر , 2026
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا سادہ لباس افراد پر کارکنوں کو ہراساں کرنے کا الزام

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا سادہ لباس افراد پر کارکنوں کو ہراساں کرنے کا الزام

23 ستمبر , 2026
پنجاب حکومت کی وفاق سے موبائل ،انٹرنیٹ سروس بند کرنے کی درخواست

پنجاب حکومت کی وفاق سے موبائل ،انٹرنیٹ سروس بند کرنے کی درخواست

23 ستمبر , 2026
لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلے سیکریٹری جنرل مقرر

لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلے سیکریٹری جنرل مقرر

23 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔