جمعرات , 23 جولائی , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
کوئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
کوئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
پاک ترک نیوز
کوئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
Home تازہ ترین

خیبرپختونخوا کا مڈین ہائیڈرو پاور منصوبہ ورلڈ بینک کے منصوبے سے خارج

4 ہفتے پہلے
A A
Khyber Pakhtunkhwa's Midian Hydropower Project Excluded from World Bank Plan
Share on Facebookwhatsapp

پشاور ( پاک ترک نیوز) خیبر پختونخوا حکومت نے مالی وسائل کی شدید کمی کے باعث 215 میگا واٹ کے مڈین ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کو ورلڈ بینک کے مالی تعاون سے جاری خیبرپختونخوا ہائیڈرو پاور اینڈ رینیوایبل انرجی ڈویلپمنٹ پراجیکٹ سے نکالنے کا فیصلہ کر لیا۔

ورلڈ بینک کی دستاویزات کے مطابق صوبائی حکومت نے 727 ملین ڈالر مالیت کے منصوبے میں بڑے پیمانے پر تبدیلی کی درخواست کی تھی کیونکہ منصوبے کو 452.5 ملین ڈالر کے مالی خسارے کا سامنا تھا۔ اس میں 267.5 ملین ڈالر لاگت میں اضافے اور 185 ملین ڈالر متوقع تجارتی قرضوں کی عدم دستیابی شامل ہے۔

ورلڈ بینک نے اصولی طور پر منصوبے کی ازسرنو تشکیل نو پراتفاق کر لیا ہے، جس کے تحت مڈین ہائیڈرو پاور منصوبے کی فنڈنگ ختم کر دی جائے گی، منصوبے کی تکمیل کی مدت میں تین سال کی توسیع کی جائے گی اور مالیاتی و انتظامی ڈھانچے میں تبدیلی لائی جائے گی۔

یہ منصوبہ ستمبر 2020 میں منظور اور جنوری 2021 میں فعال ہوا تھا۔ اس کے تحت 88 میگاواٹ گبرال-کالام ہائیڈرو پاور پراجیکٹ، 215 میگاواٹ مڈین ہائیڈرو پاور پراجیکٹ اور شمسی توانائی کے مختلف منصوبے شامل تھے۔

نئی حکمت عملی کے تحت مڈین منصوبے سے متعلق تمام سرگرمیاں ختم کر دی جائیں گی جبکہ گبرال-کالام ہائیڈرو پاور منصوبہ، سولر توانائی کے پروگرام اور تکنیکی معاونت کے منصوبے جاری رہیں گے۔

ورلڈ بینک کے مطابق منصوبے کے آغاز کے پانچ سال بعد بھی صرف 4 فیصد فنڈز استعمال ہو سکے، جس کی بڑی وجوہات خریداری کے پیچیدہ مراحل، انتظامی تاخیر اور اگست 2022 کے تباہ کن سیلاب کے بعد مڈین منصوبے کے ڈیزائن میں تبدیلیاں تھیں۔ سیلاب کے بعد ڈیم کی سلامتی سے متعلق خدشات بھی سامنے آئے تھے۔

تاہم حالیہ مہینوں میں گبرال-کالام منصوبے پر پیش رفت تیز ہوئی ہے۔ اہم ٹھیکے دیے جا چکے ہیں، زمین کا حصول مکمل ہو چکا ہے جبکہ منصوبے کی کالونی کا تقریباً 70 فیصد کام مکمل کیا جا چکا ہے۔

منصوبے کی مجموعی لاگت اب 727 ملین ڈالر سے کم ہو کر تقریباً 480.6 ملین ڈالر رہ جائے گی۔ ورلڈ بینک کی 450 ملین ڈالر کی مجموعی مالی معاونت میں سے 277.7 ملین ڈالر گبرال-کالام منصوبے پر خرچ کیے جائیں گے جبکہ 25 ملین ڈالر ادارہ جاتی استعداد کار بڑھانے کے لیے مختص ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈ بینک، آئی ایم ایف، ورلڈ فوڈ پروگرام کا مشترکہ اجلاس،جنگ کے عالمی معیشت پر اثرات کا جائزہ

مزید 147.3 ملین ڈالر ممکنہ نئے قابلِ تجدید توانائی منصوبوں، بشمول پن بجلی اور شمسی توانائی سکیموں کے لیے محفوظ رکھے جائیں گے۔نظرثانی شدہ معاہدے کے مطابق اب منصوبے کی 93.7 فیصد لاگت ورلڈ بینک برداشت کرے گا جبکہ خیبرپختونخوا حکومت کا حصہ صرف 6.3 فیصد رہ جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی تجارتی قرضوں کا منصوبہ مکمل طور پر ختم کر دیا گیا ہے۔

منصوبے کی تکمیل کی نئی تاریخ 30 نومبر 2030 مقرر کی گئی ہے، جو پہلے 30 نومبر 2027 تھی۔ ورلڈ بینک کا کہنا ہے کہ صرف گبرال-کالام منصوبے کو مکمل کرنے کے لیے تقریباً 56 ماہ درکار ہوں گے۔

دستاویزات کے مطابق مڈین منصوبے کی منسوخی کے بعد زمین کے حصول کا عمل بھی روک دیا جائے گا اور متعلقہ زمین موجودہ مالکان کے پاس ہی رہے گی۔ تاہم گبرال-کالام منصوبے کے لیے ماحولیاتی اور سماجی تحفظ کے تمام اصول برقرار رہیں گے۔

ورلڈ بینک نے اس منصوبے کے لیے مجموعی خطرے کی درجہ بندی برقرار رکھی ہے، جس کی وجوہات تکنیکی پیچیدگیاں، عملدرآمد کی صلاحیت، ماحولیاتی و سماجی مسائل اور مستقبل کی قومی توانائی منصوبہ بندی سے متعلق غیر یقینی صورتحال قرار دی گئی ہیں۔

ورلڈ بینک کا کہنا ہے کہ منصوبے میں کمی کے باوجود یہ پاکستان کے صاف توانائی کے اہداف، گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں کمی اور پائیدار توانائی کے فروغ کے لیے اہم کردار ادا کرتا رہے گا۔

موضوعات : #khyhberpkhyderopowerhydropowerworldbank
ShareSend

متعلقہ خبریں

Torrential rains wreak havoc in Khyber Pakhtunkhwa; 6 people killed.
تازہ ترین

خیبر پختونخوا میں طوفانی بارشوں سے تباہی ،6افرادجاں بحق

2 جولائی , 2026
Alert of glacial lake eruptions in upper districts of Khyber Pakhtunkhwa
تازہ ترین

خیبر پختونخوا کے بالائی اضلاع میں گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے کا الرٹ

27 جون , 2026
Joint meeting of World Bank, IMF, World Food Program to review impact of war on global economy
تازہ ترین

ورلڈ بینک، آئی ایم ایف، ورلڈ فوڈ پروگرام کا مشترکہ اجلاس،جنگ کے عالمی معیشت پر اثرات کا جائزہ

9 اپریل , 2026
Middle East war, World Bank sounds alarm
اہم ترین 3

مشرق وسطیٰ جنگ ،عالمی بینک نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

27 مارچ , 2026
ورلڈ بینک کا پاکستان کیلئے1.35 ارب ڈالر مالی معاونت فراہمی کا اعلان
تازہ ترین

ورلڈ بینک کا پاکستان کیلئے1.35 ارب ڈالر مالی معاونت فراہمی کا اعلان

20 دسمبر , 2025
عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 40 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی
اہم ترین 2

عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 40 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی

12 دسمبر , 2025
اگلی خبر
Oman eases residency rules for foreign property owners

عمان میں غیر ملکی جائیداد مالکان کے لیے رہائشی قوانین آسان

یہ بھی پڑھیں

پاکستان اور یورپی یونین کا شراکت داری مزید مضبوط بنانےکا عزم

پاکستان اور یورپی یونین کا شراکت داری مزید مضبوط بنانےکا عزم

22 جولائی , 2026
حملہ ہوا تو خلیج میں امریکا سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے،ایران

حملہ ہوا تو خلیج میں امریکا سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے،ایران

22 جولائی , 2026
مقبوضہ کشمیر میں بارشیں ،بھارت نے سیلابی ریلا پاکستان کی طرف چھوڑ دیا

مقبوضہ کشمیر میں بارشیں ،بھارت نے سیلابی ریلا پاکستان کی طرف چھوڑ دیا

22 جولائی , 2026
حکومت سے مذاکرات کامیاب،پٹرول پمپ اونر ایسوسی ایش کا ہڑتال موخر کرنے کااعلان

حکومت سے مذاکرات کامیاب،پٹرول پمپ اونر ایسوسی ایش کا ہڑتال موخر کرنے کااعلان

22 جولائی , 2026
China's advanced Y-9 anti-submarine aircraft has been unveiled.

چین کا جدید آبدوز شکن طیارہ Y-9منظر عام پر آ گیا

22 جولائی , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

فیس بک ٹویٹر انسٹاگرام یوٹیوب

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
کوئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Urdu
English