راولپنڈی ( پاک ترک نیوز) بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کی احتجاج کیس میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی گئی۔
راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں چھبیس نومبرکے احتجاج کے کیس کی سماعت گیارہ مارچ تک ملتوی ہو گئی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے سماعت کی۔












