ہفتہ , 6 جون , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

اسرائیل میں تدفین کا بحران منڈلانے لگا، بڑھتی اموات سے قبرستانوں کی زمین کم پڑنے کا خدشہ

4 مہینے پہلے
A A
اسرائیل میں تدفین کا بحران منڈلانے لگا، بڑھتی اموات سے قبرستانوں کی زمین کم پڑنے کا خدشہ
Share on Facebookwhatsapp

تل ابیب: (پاک ترک نیوز)ایک نئی تحقیقی رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ اسرائیل کی تدفینی پالیسی آئندہ دہائیوں میں ناقابلِ برداشت ہو سکتی ہے، کیونکہ معمر آبادی میں تیزی سے اضافے کے باعث سالانہ اموات کی تعداد دگنی ہونے کا امکان ہے۔
تاؤب سینٹر کے ڈیموگرافی شعبے کے سربراہ پروفیسر الیکس وائنریب کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل میں ہر شہری کو ریاست کے خرچ پر اپنے رہائشی علاقے کے قریب مستقل قبر فراہم کی جاتی ہے، جو دنیا کے اکثر ممالک کے مقابلے میں غیر معمولی سہولت ہے۔
تاہم آبادی میں تیز رفتار اضافہ اور بیبی بومر نسل کے بڑھاپے میں داخل ہونے سے آئندہ برسوں میں اموات کی شرح میں سالانہ تقریباً 3.85 فیصد اضافہ متوقع ہے۔
اس وقت اسرائیل میں سالانہ تقریباً 45 سے 50 ہزار اموات ہوتی ہیں، لیکن اندازہ ہے کہ 2040 کی دہائی کے وسط تک یہ تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر جائے گی، جبکہ 2070 کی دہائی کے آخر تک سالانہ اموات دو لاکھ تک پہنچ سکتی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق 2024 سے 2050 کے درمیان مرنے والوں کی تعداد اسرائیل کے قیام سے 2023 کے اختتام تک مرنے والوں سے بھی زیادہ ہوگی۔تل ابیب اور وسطی اضلاع کے بڑے قبرستان، جنہیں طویل المدتی حل سمجھا جاتا تھا، 2035 تک مکمل بھر جانے کے خدشے سے دوچار ہیں۔
رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ اگر جامع منصوبہ بندی نہ کی گئی تو ملک کے وسیع علاقے “مردوں کے شہر” میں تبدیل ہو سکتے ہیں۔اسرائیل میں میت کو مستقل طور پر دفنانے کی روایت مضبوط مذہبی و ثقافتی بنیاد رکھتی ہے، جبکہ مغربی ممالک میں 60 فیصد سے زائد افراد کی تدفین کے بجائے تدہین (کری میشن) کی جاتی ہے۔
اسرائیل میں یہ شرح نہایت کم ہے اور مذہبی طبقات میں اسے اختیار نہیں کیا جاتا۔رپورٹ میں روایتی “فیلڈ برئیل” کے بجائے کثیر المنزلہ تدفین اور قدیم یہودی طریقہ “ہڈیوں کو محفوظ کرنے” (اوسیواری) کی تجویز دی گئی ہے، جس کے تحت ایک سال بعد باقیات کو چھوٹے صندوق میں منتقل کر دیا جاتا ہے، یوں زمین کا استعمال کئی گنا کم ہو جاتا ہے۔
ماہرین کے مطابق اس طریقے سے فی دونم تقریباً 3 ہزار افراد کی تدفین ممکن ہے، جو موجودہ طریقوں سے کہیں زیادہ مؤثر ہے۔مزید برآں، قانون میں تبدیلی کر کے تدفین کو رہائشی علاقے تک محدود رکھنے کی شرط نرم کرنے اور جنوبی علاقوں میں بڑے تدفینی کمپلیکس قائم کرنے کی سفارش بھی کی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اگر بروقت اصلاحات نہ کی گئیں تو اسرائیل کو 2050 تک مزید 3,327 دونم اراضی قبرستانوں کے لیے مختص کرنا پڑے گی، جو خاص طور پر ملک کے گنجان آباد مرکزی علاقوں میں ممکن نہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ مسئلہ محض مذہبی یا ثقافتی نہیں بلکہ سماجی اور معاشی پہلو بھی رکھتا ہے، اور طویل المدتی حکمتِ عملی کے بغیر آئندہ نسلوں کو سنگین بحران کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

موضوعات : burial policyisraelpopulation
ShareSend

متعلقہ خبریں

Resistance against Israel will continue, says Hezbollah leader Naim Qassem
دنیا

اسرائیل کے خلاف مزاحمت جاری رہے گی ، سربراہ حزب اللہ نعیم قاسم

4 جون , 2026
لبنان میں اسرائیلی جارحیت ، ایران نے امریکا کے ساتھ پیغامات کا تبادلہ روک دیا
اہم ترین

لبنان میں اسرائیلی جارحیت ، ایران نے امریکا کے ساتھ پیغامات کا تبادلہ روک دیا

1 جون , 2026
اسرائیل کا جنوبی لبنان میں اہم اسٹریٹجک مقام بیوفورٹ قلعہ پر قبضہ
اہم ترین 3

اسرائیل کا جنوبی لبنان میں اہم اسٹریٹجک مقام بیوفورٹ قلعہ پر قبضہ

1 جون , 2026
اسرائیلی فوج 26 برس بعد لبنان میں کئی کلو میٹر اندر تک گھس گئی، اہم علاقوں پر قبضے کا دعویٰ
اہم ترین 3

اسرائیلی فوج 26 برس بعد لبنان میں کئی کلو میٹر اندر تک گھس گئی، اہم علاقوں پر قبضے کا دعویٰ

31 مئی , 2026
حزب اللہ کے حملے ،اسرائیل کا سرحدی علاقوں میں اسکول بند رکھنے کا اعلان
اہم ترین 3

حزب اللہ کے حملے ،اسرائیل کا سرحدی علاقوں میں اسکول بند رکھنے کا اعلان

31 مئی , 2026
اسرائیلی فوج سے رہائی کے بعد سعدایدھی کراچی پہنچ گئے
پاکستان

اسرائیلی فوج سے رہائی کے بعد سعدایدھی کراچی پہنچ گئے

23 مئی , 2026
اگلی خبر
عالمی طاقتوں کی سازش، انٹارکٹیکا میں مہلک ہتھیار منتقل ؟ باکس کھُلا تو دنیا تباہ

عالمی طاقتوں کی سازش، انٹارکٹیکا میں مہلک ہتھیار منتقل ؟ باکس کھُلا تو دنیا تباہ

یہ بھی پڑھیں

Return of frozen assets a key condition for potential peace deal between US and Iran

امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ امن معاہدہ،منجمد اثاثوں کی واپسی کلیدی شرط قرار

6 جون , 2026
Ireland bans entry of two Israeli ministers

اسرائیل کے 2اہم وزیروں کے آئر لینڈ داخلے پر پابندی

6 جون , 2026
Operation Blue Star completes 42 years, Sikh community still awaits justice

آپریشن بلیو سٹار کو 42 سال مکمل، سکھ برادری آج بھی انصاف کی منتظر

6 جون , 2026
Election campaign ends in Gilgit-Baltistan, polling to take place tomorrow

گلگت بلتستان میں انتخابی مہم ختم، پولنگ کل ہوگی

6 جون , 2026
Iran did not agree to ceasefire agreement, Donald Trump

ایران نے جنگ بندی معاہدے پر اتفاق نہیں کیا،ڈونلڈ ٹرمپ

6 جون , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔