لاہور( پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی کے لیے قومی ویمنز ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، منیبہ علی ٹیم کی قیادت کریں گی جبکہ عائشہ ظفر نائب کپتان ہوں گی۔ایشین گیمز میں برونز میڈل جیتنے والی پاکستانی ٹیم کی 12 کھلاڑیوں نے اسکواڈ میں اپنی جگہ برقرار رکھی ہے۔اسکواڈ میں ایمان نصیر، ایمان فاطمہ، صدف شمس، سائرہ جبین اور شوال ذوالفقار شامل ہیں، جبکہ اسپنرز نشرہ سندھو، مومنہ ریاست، طوبہ حسن اور ام ہانی بھی ٹیم کا حصہ ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں:ایران خطے میں اختلافات ختم کرنے اور اسلامی ممالک سے تعاون بڑھانے کے لیے تیار، صدر پزشکیان
فاسٹ باؤلرز وحیدہ اختر اور تسمیہ رباب کو بھی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔آئی سی سی ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی 12 سے 25 نومبر تک متحدہ عرب امارات کی ریاست عجمان میں کھیلی جائے گی۔پاکستان کو گروپ بی میں بنگلہ دیش، تھائی لینڈ، نیدرلینڈز اور زمبابوے کے ساتھ رکھا گیا ہے، جبکہ گروپ اے میں سری لنکا، آئرلینڈ، اسکاٹ لینڈ، پاپوا نیو گنی اور میزبان متحدہ عرب امارات شامل ہیں۔












