واشنگٹن ( پاک ترک نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر دعویٰ کیا ہے کہ ایران موجودہ تنازع ختم کرنے کے لیے شدت کے ساتھ معاہدہ کرنا چاہتا ہے، تاہم ان کے بقول تہران ابھی درست معاہدے کے لیے تیار نہیں۔جوائنٹ بیس اینڈریوز سے جنوبی کیرولائنا کے شہر مرٹل بیچ روانگی سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے پاس پیسہ نہیں، اس کی بحریہ اور فضائیہ ختم ہو چکی ہے، جبکہ وہ اپنے فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کو بھی تنخواہیں ادا نہیں کر رہا۔
امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ ایران میں افراطِ زر 350 فیصد تک پہنچ چکا ہے، جبکہ ایران کے بیشتر رہنما مارے جا چکے ہیں اور کوئی بھی صدر بننے کا خواہش مند نہیں۔ٹرمپ نے ایک بار پھر واضح کیا کہ امریکا ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔
یہ بھی پڑھیں: تیرتا ہوا قید خانہ
آبنائے ہرمز کے حوالے سے ٹرمپ نے کہا کہ امریکا کو پورے خطے پر مکمل کنٹرول حاصل ہے، جس میں آبنائے ہرمز اور اس سے متصل زمینی علاقے بھی شامل ہیں۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ تنازع ختم ہونے کے بعد تیل کی قیمتیں کم ہو جائیں گی، تاہم اب یہ دیکھنا ہوگا کہ آگے کیا ہوتا ہے۔












