بدھ , 28 اکتوبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

اسرائیلی انتخابات میں ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ،نیتن یاہوکی حکومت خطرے میں

4 گھنٹے پہلے
A A
Vote counting underway in Israeli elections, Netanyahu's government in danger
Share on Facebookwhatsapp

تل ابیب(پاک ترک نیوز)اسرائیل میں انتخابات کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔ نیتن یاہوکی حکومت خطرے میں آ گئی ۔

تفصیلات کے مطابق ابتدائی ایگزٹ پولز میں وزیرِاعظم بن یامین نیتن یاہو کے اتحاد اور اپوزیشن رہنما گادی آئزنکوٹ کے اتحاد کے درمیان سخت مقابلے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، تاہم کسی بھی اتحاد کو واضح اکثریت ملتی دکھائی نہیں دے رہی۔

دو جائزوں میں آئزنکوٹ کے اتحاد اور نیتن یاہو کے کیمپ کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہے، جبکہ تیسرے ایگزٹ پول میں نیتن یاہو کا اتحاد معمولی برتری حاصل کرتا دکھائی دیتا ہے۔دونوں کیمپ پارلیمان میں حکومت بنانے کے لیے درکار اکثریت سے پیچھے دکھائی دے رہے ہیں۔

اپوزیشن کے ’تبدیلی بلاک‘ کی قیادت کرنے والے گادی آئزنکوٹ نئی قائم ہونے والی یاشار پارٹی کے سربراہ ہیں۔ اس اتحاد میں شامل اپوزیشن جماعتوں کا مشترکہ مقصد نیتن یاہو کو اقتدار سے ہٹانا ہے۔

ایگزٹ پولز میں نیتن یاہو کی لیکوڈ پارٹی اسرائیلی پارلیمان کی سب سے بڑی انفرادی جماعت بن کر ابھرتی دکھائی دے رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ میں نئے صوبے کے معاملے پر فل اسٹاپ لگ چکا ہے، بلاول بھٹو زرداری

اسرائیلی پارلیمان، جسے کنیسٹ کہا جاتا ہے کی تمام 120 نشستوں پر انتخابات ہوئے ہیں۔ ملک میں ماضی میں کوئی ایک جماعت تنہا واضح اکثریت حاصل نہیں کرسکی اس لیے حکومت سازی کے لیے مختلف جماعتوں کے درمیان اتحاد قائم کرنا ضروری ہوتا ہے۔

انتخابات کے حتمی نتائج میں چند نشستوں کا فرق بھی حکومت کی تشکیل کا فیصلہ کرسکتا ہے۔

ماضی میں ایگزٹ پولز کے اندازے غلط ثابت ہونے کے باعث ابتدائی نتائج کو حتمی فیصلہ نہیں سمجھا جا رہا۔ سرکاری نتائج کا اعلان مقامی وقت کے مطابق نصف شب سے شروع ہوا تاہم ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے میں کئی دن لگ سکتے ہیں۔

تل ابیب میں موجود رپورٹر کے مطابق انتخابی نتائج کے بعد حکومت سازی کے لیے کئی ہفتوں یا مہینوں تک سیاسی مذاکرات جاری رہنے کا امکان ہے جس میں مختلف جماعتوں کے درمیان اتحاد اور اقتدار میں شراکت کے متعدد امکانات زیرِ غور آسکتے ہیں۔

یاد رہے کہ یہ 7 اکتوبر 2023 کو حماس کی قیادت میں اسرائیل پر ہونے والے حملوں کے بعد ملک کے پہلے پارلیمانی انتخابات ہیں۔ ان انتخابات کے نتائج نہ صرف نیتن یاہو کے سیاسی مستقبل بلکہ اسرائیل کی آئندہ حکومت کی تشکیل اور ملکی پالیسیوں کی سمت کے لیے بھی اہم قرار دیے جا رہے ہیں۔

موضوعات : elecationisrealnatunyahu
ShareSend

متعلقہ خبریں

Setback for Netanyahu in Israeli elections; opposition claims government has come to an end.
تازہ ترین

اسرائیلی انتخابات میں نیتن یاہو کو دھچکا، اپوزیشن کا حکومت ختم ہونے کا دعویٰ

28 اکتوبر , 2026
Polling underway for 120 parliamentary seats in Israel; election poses a major challenge for Netanyahu.
تازہ ترین

اسرائیل میں پارلیمنٹ کی120نشستوں پر پولنگ ،الیکشن نیتن یاہوکیلئے بڑا چیلنج

27 اکتوبر , 2026
Netanyahu announces plans to attack Iran again without consulting Trump
تازہ ترین

نیتن یاہو کا ٹرمپ سے پوچھے بغیر ایران پر دوبارہ حملہ کرنے کا اعلان

23 اکتوبر , 2026
Local government elections in Islamabad will be held on December 20; election schedule issued.
تازہ ترین

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 20 دسمبر کو ہوں گے، انتخابی شیڈول جاری

21 اکتوبر , 2026
Attacks by illegal settlers on Palestinians have become a headache for Netanyahu.
تازہ ترین

غیر قانونی آبادکاروں کے فلسطینیوں پر حملےنیتن یاہو کے لئے درد سر بن گئے

21 اکتوبر , 2026
Election Commission orders to hold local government elections in Islamabad under 2015 law
تازہ ترین

الیکشن کمیشن کا اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 2015کے قانون کے تحت کرانے کا حکم

21 اکتوبر , 2026
اگلی خبر
Trump has termed negotiations with Iran a waste of time.

ٹرمپ نے ایران سے مذاکرات کو وقت کا ضیاع قرار دے دیا

یہ بھی پڑھیں

Lahore High Court Justice Mohsin Akhtar Kayani resigns

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی مستعفی

28 اکتوبر , 2026
Two intelligence-based operations by security forces in Balochistan; 9 terrorists killed.

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے 2انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ،9دہشت گرد ہلاک

28 اکتوبر , 2026
Giant bat with 5-foot wingspan found in Philippine forests

فلپائن کے جنگلات میں5 فٹ پروں والا دیوہیکل چمگادڑ

28 اکتوبر , 2026
Export Display Center established in Qatar to promote Pakistani products; Jam Kamal Khan inaugurates it.

قطر میں پاکستانی مصنوعات کے فروغ کے لیے ایکسپورٹ ڈسپلے سینٹر قائم، جام کمال خان نے افتتاح کردیا

28 اکتوبر , 2026
Railways Minister Hanif Abbasi meets Prime Minister Shehbaz Sharif, agrees to accelerate reforms in Railways

وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر ریلوے حنیف عباسی کی ملاقات، ریلوے میں اصلاحات تیز کرنے پر اتفاق

28 اکتوبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔