منگل , 13 اکتوبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home اہم ترین

بیرسٹر افتخار گیلانی آزاد کشمیر کے 17ویں وزیراعظم منتخب، حلف اٹھا لیا

2 مہینے پہلے
A A
بیرسٹر افتخار گیلانی آزاد کشمیر کے 17ویں وزیراعظم منتخب، حلف اٹھا لیا
Share on Facebookwhatsapp

مظفرآباد(پاک ترک نیوز ) بیرسٹر افتخار گیلانی نے آزاد کشمیر کے 17ویں وزیراعظم کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔ قائم مقام صدر آزاد کشمیر چوہدری طارق فاروق نے ایوان صدر مظفرآباد میں نومنتخب وزیراعظم سے حلف لیا۔

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں وزیراعظم کے انتخاب کے لیے مجموعی طور پر 44 ووٹ ڈالے گئے، جس میں مسلم لیگ ن کے امیدوار بیرسٹر افتخار گیلانی نے 30 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی، جبکہ پیپلز پارٹی کے امیدوار سردار مختار احمد عباسی کو 14 ووٹ ملے۔ اسمبلی کے 46 ارکان میں سے 2 ارکان نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

بیرسٹر افتخار گیلانی ٹیکنوکریٹ نشست پر مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ وہ اس سے قبل آزاد کشمیر کے وزیر تعلیم بھی رہ چکے ہیں اور پہلی بار 2011 میں قانون ساز اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے۔

بیرسٹر افتخار گیلانی کی کامیابی کے بعد مسلم لیگ ن تقریباً ایک دہائی بعد آزاد کشمیر میں دوبارہ حکومت بنانے میں کامیاب ہوگئی ہے۔ نومنتخب وزیراعظم کی حلف برداری کی تقریب کے لیے ایوان صدر مظفرآباد میں خصوصی انتظامات کیے گئے، جبکہ تقریب میں 300 مہمانوں کے لیے دعوتی کارڈ جاری کیے گئے۔

بیرسٹر افتخار گیلانی کے وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد آزاد کشمیر میں نئی کابینہ کی تشکیل کا مرحلہ شروع ہوگا، جس کے لیے آئندہ دنوں میں مشاورت کی جائے گی۔

وزیراعظم کے انتخاب کے موقع پر مسلم لیگ ن کے اندر سامنے آنے والے اختلافات کے باوجود انتخابی عمل مکمل ہوا۔ سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر نے بیرسٹر افتخار گیلانی کے ہمراہ اسمبلی پہنچ کر سیاسی حلقوں کو حیران کردیا، جبکہ مسلم لیگ ن کے صدر شاہ غلام قادر اسمبلی اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔

موضوعات : azad kashmirIftikhar GilaniPrime Ministertakes oath.
ShareSend

متعلقہ خبریں

نواز شریف سے افتخار گیلانی کی ملاقات، آزاد کشمیر کے پہلے 100 دنوں کے پلان پر مشاورت
پاکستان

نواز شریف سے افتخار گیلانی کی ملاقات، آزاد کشمیر کے پہلے 100 دنوں کے پلان پر مشاورت

30 اگست , 2026
افتخار گیلانی کو وزیراعظم نامزد کرنے پر آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن میں اختلافات
اہم ترین 3

افتخار گیلانی کو وزیراعظم نامزد کرنے پر آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن میں اختلافات

27 اگست , 2026
آزاد کشمیر میں بارش،لیپا ویلی میں اسکول بچوں کی 3گاڑیاں پھنس گئیں
تازہ ترین

آزاد کشمیر میں بارش،لیپا ویلی میں اسکول بچوں کی 3گاڑیاں پھنس گئیں

22 اگست , 2026
آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم کے لیے 3 نام شارٹ لسٹ
پاکستان

آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم کے لیے 3 نام شارٹ لسٹ

15 اگست , 2026
کالعدم ایکشن کمیٹی کا بیانیہ مسترد، سہولت کار بھارت خود کھل کر سامنے آگیا
اہم ترین 3

کالعدم ایکشن کمیٹی کا بیانیہ مسترد، سہولت کار بھارت خود کھل کر سامنے آگیا

15 اگست , 2026
سیاسی مخالفت کو دشمنی میں نہیں بدلنا چاہیے،پیپلز پارٹی کی شکایت کی امید نہیں تھی، نواز شریف
اہم ترین 2

سیاسی مخالفت کو دشمنی میں نہیں بدلنا چاہیے،پیپلز پارٹی کی شکایت کی امید نہیں تھی، نواز شریف

15 اگست , 2026
اگلی خبر
حج آپریٹرز کو پیکجز فعال کرنے کے لیے 3 دن کی آخری مہلت

حج آپریٹرز کو پیکجز فعال کرنے کے لیے 3 دن کی آخری مہلت

یہ بھی پڑھیں

حکومت کی محمود اچکزئی کو اسپیکر چیمبر میں ملاقات کی دعوت

حکومت کی محمود اچکزئی کو اسپیکر چیمبر میں ملاقات کی دعوت

13 اکتوبر , 2026
فیصل واوڈا کا پی ٹی آئی والوں کو الگ جماعت بنانے کا مشورہ

فیصل واوڈا کا پی ٹی آئی والوں کو الگ جماعت بنانے کا مشورہ

13 اکتوبر , 2026
America's dangerous war plan

امریکا کا خطرناک جنگی منصوبہ،بی 52 بمبار سے سینکڑوں میل دور دشمن نشانے پر

13 اکتوبر , 2026
Winners of global photography competition announced; photos of hidden snow leopard cubs stand out.

عالمی فوٹوگرافی مقابلہ کے فاتحین کا اعلان، برفانی چیتے کے چھپے ہوئے بچوں کی تصاویرنمایاں

13 اکتوبر , 2026
SpaceX will send advanced research equipment and other supplies to the space station today.

اسپیکس ایکس آج خلائی اسٹیشن پر جدید تحقیقی آلات اور دیگر سامان بھیجے گی

13 اکتوبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In