منگل , 13 اکتوبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home اہم ترین 3

افتخار گیلانی کو وزیراعظم نامزد کرنے پر آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن میں اختلافات

2 مہینے پہلے
A A
افتخار گیلانی کو وزیراعظم نامزد کرنے پر آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن میں اختلافات
Share on Facebookwhatsapp

مظفرآباد(پاک ترک نیوز ) آزاد کشمیر میں حکومت سازی سے قبل مسلم لیگ (ن) کے اندر اختلافات شدت اختیار کر گئے، بیرسٹر افتخار گیلانی کو قائد ایوان اور متوقع وزیراعظم نامزد کیے جانے پر پارٹی کے اہم رہنماؤں نے تحفظات کا اظہار کردیا۔

ذرائع کے مطابق ٹیکنوکریٹ نشست پر کامیاب ہونے والے بیرسٹر افتخار گیلانی کو قائد ایوان نامزد کرنے کے معاملے پر مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر میں مشاورت جاری ہے۔

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر سے ملاقات کے لیے بنی گالا پہنچ گئے، جہاں دونوں رہنماؤں کے درمیان اہم ملاقات جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں آزاد کشمیر میں حکومت سازی، پارٹی حکمت عملی اور آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل پر مشاورت کی جائے گی، جبکہ بیرسٹر افتخار گیلانی کی بطور قائد ایوان نامزدگی کا معاملہ بھی زیر بحث آنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں : آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم کے لیے 3 نام شارٹ لسٹ

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں بیرسٹر افتخار گیلانی کو آزاد کشمیر کے نئے قائد ایوان کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔ اجلاس میں شاہ غلام قادر، راجہ محمد فاروق حیدر، رانا ثنا اللہ، خواجہ سعد رفیق، چوہدری طارق فاروق اور احمد رضا قادری بھی شریک تھے۔

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ بیرسٹر افتخار گیلانی کی نامزدگی پر شاہ غلام قادر اور راجہ محمد فاروق حیدر نے شدید تحفظات کا اظہار کیا۔

شاہ غلام قادر نے وزیراعظم شہباز شریف سے مبینہ طور پر کہا کہ قائد ایوان کے لیے پارٹی کے کسی منتخب رکن کو نامزد کیا جائے۔

ذرائع کے مطابق شاہ غلام قادر کا مؤقف تھا کہ گزشتہ دو انتخابات مسلسل ہارنے کے باوجود ٹیکنوکریٹ کی نشست پر کامیاب ہونے والے رکن کو وزیراعظم کے لیے نامزد کرنا پارٹی کی توہین ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ شاہ غلام قادر نے بیرسٹر افتخار گیلانی کو ووٹ نہ دینے اور اسمبلی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دوسری جانب بعض پارٹی ارکان کی جانب سے شاہ غلام قادر کو مرکزی قیادت کا فیصلہ تسلیم کرنے پر آمادہ کرنے کی کوششیں بھی جاری ہیں۔

موضوعات : azad kashmirIftikhar GilaniPML-NPrime Minister.Rift
ShareSend

متعلقہ خبریں

ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں قانون سازی پر ڈیڈلاک ختم، 30 بلز کی منظوری پر اتفاق
اہم ترین

ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں قانون سازی پر ڈیڈلاک ختم، 30 بلز کی منظوری پر اتفاق

8 اکتوبر , 2026
ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا اجلاس ،حسن مرتضیٰ اور اسحاق ڈار میں تلخ کلامی
پاکستان

ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا اجلاس ،حسن مرتضیٰ اور اسحاق ڈار میں تلخ کلامی

12 ستمبر , 2026
نواز شریف سے افتخار گیلانی کی ملاقات، آزاد کشمیر کے پہلے 100 دنوں کے پلان پر مشاورت
پاکستان

نواز شریف سے افتخار گیلانی کی ملاقات، آزاد کشمیر کے پہلے 100 دنوں کے پلان پر مشاورت

30 اگست , 2026
بیرسٹر افتخار گیلانی آزاد کشمیر کے 17ویں وزیراعظم منتخب، حلف اٹھا لیا
اہم ترین

بیرسٹر افتخار گیلانی آزاد کشمیر کے 17ویں وزیراعظم منتخب، حلف اٹھا لیا

28 اگست , 2026
آزاد کشمیر میں بارش،لیپا ویلی میں اسکول بچوں کی 3گاڑیاں پھنس گئیں
تازہ ترین

آزاد کشمیر میں بارش،لیپا ویلی میں اسکول بچوں کی 3گاڑیاں پھنس گئیں

22 اگست , 2026
آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم کے لیے 3 نام شارٹ لسٹ
پاکستان

آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم کے لیے 3 نام شارٹ لسٹ

15 اگست , 2026
اگلی خبر
The new eye of the universe is ready to go into space

کائنات کی نئی آنکھ خلا میں جانے کو تیار

یہ بھی پڑھیں

حکومت کی محمود اچکزئی کو اسپیکر چیمبر میں ملاقات کی دعوت

حکومت کی محمود اچکزئی کو اسپیکر چیمبر میں ملاقات کی دعوت

13 اکتوبر , 2026
فیصل واوڈا کا پی ٹی آئی والوں کو الگ جماعت بنانے کا مشورہ

فیصل واوڈا کا پی ٹی آئی والوں کو الگ جماعت بنانے کا مشورہ

13 اکتوبر , 2026
America's dangerous war plan

امریکا کا خطرناک جنگی منصوبہ،بی 52 بمبار سے سینکڑوں میل دور دشمن نشانے پر

13 اکتوبر , 2026
Winners of global photography competition announced; photos of hidden snow leopard cubs stand out.

عالمی فوٹوگرافی مقابلہ کے فاتحین کا اعلان، برفانی چیتے کے چھپے ہوئے بچوں کی تصاویرنمایاں

13 اکتوبر , 2026
SpaceX will send advanced research equipment and other supplies to the space station today.

اسپیکس ایکس آج خلائی اسٹیشن پر جدید تحقیقی آلات اور دیگر سامان بھیجے گی

13 اکتوبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔