بدھ , 4 نومبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home اہم ترین 3

وزیراعظم کا دورہ چین، ایم او یوز پر دستخط

5 مہینے پہلے
A A
وزیراعظم کا دورہ چین، ایم او یوز پر دستخط
Share on Facebookwhatsapp

بیجنگ (پاک ترک نیوز )وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ چین کے دوران ژجیانگ صوبے میں مفاہمتی یاد داشتوں پر دستخط ہوئے اور صوبائی قیادت سےملاقات کے دوران صوبائی سطح پر تعاون، پاک-چین اقتصادی راہداری(سی پیک) فیز ٹو اور دیگر شعبوں میں اشتراک کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے چین کے شہر بانگڑو میں بزنس فورم میں شرکت کی جہاں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا ژجیانگ صوبائی کمیٹی کے پارٹی سیکریٹری مسٹر وانگ ہاؤ نے ان کو خوش آمدید کہا۔
اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ صوبائی سطح پر تعاون پاک-چین تعلقات کا ایک اہم ستون ہے، جو صنعتی تعاون، زرعی جدیدکاری، ٹیکنالوجی کے تبادلے اور برآمدات پر مبنی ترقی کے ذریعے سی پیک فیز ٹو کو آگے بڑھانے میں کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے۔

وزیراعظم نے ژجیانگ صوبے کی شان دار ترقیاتی منصوبہ بندی کو سراہتے ہوئے صدر شی جن پنگ کی دور اندیش قیادت کی تعریف کی، جو انہوں نے ژجیانگ صوبائی کمیٹی کے پارٹی سیکریٹری کی حیثیت سے انجام دی، وزیراعظم نے صدر شی جن پنگ کے پیش کردہ “صاف پانی اور سرسبز پہاڑ انمول اثاثے ہیں” کے تصور کو خصوصی طور پر سراہا۔

شہباز شریف نے کہا کہ ژجیانگ کی ترقی اس بات کی عملی مثال ہے کہ ماحولیاتی تحفظ، سبز ترقی اور اعلیٰ معیار کی معاشی نمو کو ایک ساتھ کس طرح آگے بڑھایا جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ژجیانگ صوبے کے ساتھ بالخصوص ڈیجیٹل معیشت، ای کامرس، انفارمیشن ٹیکنالوجی، ٹیلی کمیونیکیشن، زراعت، قابل تجدید توانائی، جدید صنعت کاری اور مہارتوں کی ترقی کے شعبوں میں تعاون کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔

اس دوران وزیراعظم نے تعاون سے متعلق دو اہم دستاویزات پر دستخط کی تقریب میں بھی شرکت کی، پہلی مفاہمتی یادداشت ژجیانگ صوبے اور پنجاب کے درمیان سسٹر-پروونس تعلقات کے قیام سے متعلق تھی، جس کا مقصد تجارت، سرمایہ کاری، زراعت، تعلیم، ثقافت، سیاحت اور عوامی روابط کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا ہے۔
وزیراعظم نے ہانگژو نارمل یونیورسٹی اور بیجنگ میں پاکستانی سفارت خانے کے درمیان چین پاکستان مشترکہ ٹیکنالوجی ریسرچ سینٹر کے قیام سے متعلق دستاویز پر دستخط کی تقریب میں بھی شرکت کی، یہ مرکز تعلیمی تعاون، عملی تحقیق، ٹیکنالوجی کے تبادلے اور دونوں ممالک کے اداروں کے درمیان روابط کو فروغ دے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور چین سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ منا رہے ہیں اور دونوں ممالک عوام دوست، ترقی پر مبنی اور عملی تعاون کے ایک نئے دور میں داخل ہو رہے ہیں۔

قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف اپنے 4 روزہ دورہ چین کے پہلے مرحلے میں ہانگژو پہنچ گئے، جہاں شیاؤ شین ائیرپورٹ پر صوبہ ژجیانگ کے نائب گورنر شو وینگوانگ، پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زائیڈونگ اور بیجنگ میں پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی نے ان کا استقبال کیا۔

وزیراعظم اس دورے میں چین کی معروف کمپنیوں کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں کریں گے اور چینی کمپنی علی بابا کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ بھی کریں گے۔

وزیراعظم اپنے دورے کے دوسرے مرحلے میں بیجنگ جائیں گے جہاں ان کی صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی چیانگ سے ملاقاتیں شیڈول ہیں، ملاقاتوں میں سیاسی، معاشی اور تزویراتی شعبوں میں دوطرفہ تعاون کا جائزہ لیا جائے گا۔

بیان میں بتایا گیا کہ وزیراعظم کی چینی قیادت سے ملاقاتوں کے دوران خصوصی توجہ سی پیک، تجارت، سرمایہ کاری، صنعتی تعاون، زرعی جدیدکاری، انفارمیشن ٹیکنالوجی، سائنس اور ٹیکنالوجی اور عوامی روابط پر مرکوز ہوگی۔

موضوعات : ch in chinamoushahbaz sharif
ShareSend

متعلقہ خبریں

وزیراعظم سے اپوزیشن لیڈر کی ملاقات تیسری جگہ مقرر کرنے کی شرط مسترد
اہم ترین

وزیراعظم سے اپوزیشن لیڈر کی ملاقات تیسری جگہ مقرر کرنے کی شرط مسترد

17 اکتوبر , 2026
وزیراعظم سے فضل الرحمان کی ملاقات ،حکومت ،اپوزیشن مذاکرات کی بحالی کا امکان
تازہ ترین

وزیراعظم سے فضل الرحمان کی ملاقات ،حکومت ،اپوزیشن مذاکرات کی بحالی کا امکان

10 اکتوبر , 2026
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی یا گورنر راج؟ وزیراعظم نے کل اجلاس بلا لیا
اہم ترین

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی یا گورنر راج؟ وزیراعظم نے کل اجلاس بلا لیا

9 اکتوبر , 2026
وزیراعظم کی صدر آصف علی زرداری سے ملاقات،لانگ مارچ کی صورتحال پر غور
اہم ترین

وزیراعظم کی صدر آصف علی زرداری سے ملاقات،لانگ مارچ کی صورتحال پر غور

6 اکتوبر , 2026
وزیراعظم کا لوڈشیڈنگ پر سخت نوٹس،2گھنٹے سے زائد بجلی بند نہ کرنے کا حکم
اہم ترین 2

وزیراعظم کا لوڈشیڈنگ پر سخت نوٹس،2گھنٹے سے زائد بجلی بند نہ کرنے کا حکم

11 ستمبر , 2026
تجارت کے فروغ اور کاروباری سرگرمیوں میں آسانی پیدا کرنا اولین ترجیحات ہیں، وزیراعظم
اہم ترین 3

تجارت کے فروغ اور کاروباری سرگرمیوں میں آسانی پیدا کرنا اولین ترجیحات ہیں، وزیراعظم

10 ستمبر , 2026
اگلی خبر
ایران کے ساتھ ممکنہ معاہدے پر بیشتر معاملات طے پا گئے ،امریکی صدر

ایران کے ساتھ ممکنہ معاہدے پر بیشتر معاملات طے پا گئے ،امریکی صدر

یہ بھی پڑھیں

علی پرویز ملک کی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آج کمی کی خوش خبری

علی پرویز ملک کی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آج کمی کی خوش خبری

3 نومبر , 2026
پاکستان کا فضا سے فضا میں مار کرنے والے فعاز میزائل کا کامیاب تجربہ

پاکستان کا فضا سے فضا میں مار کرنے والے فعاز میزائل کا کامیاب تجربہ

3 نومبر , 2026
مریم نواز کا چوہدری سالک حسین کو لیگل نوٹس، وفاقی وزیر کرپشن کے الزامات پر قائم

مریم نواز کا چوہدری سالک حسین کو لیگل نوٹس، وفاقی وزیر کرپشن کے الزامات پر قائم

3 نومبر , 2026
سونے کی قیمت برقرار، چاندی مزید سستی

سونے کی قیمت برقرار، چاندی مزید سستی

3 نومبر , 2026
660 میگاواٹ جامشورو پاور پراجیکٹ کو 100 فیصد تھر کے کوئلے پر منتقل کرنے کی تیاری

660 میگاواٹ جامشورو پاور پراجیکٹ کو 100 فیصد تھر کے کوئلے پر منتقل کرنے کی تیاری

3 نومبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔