اسلام آباد( پاک ترک نیوز ) پاکستان اور کینیڈا کے تعلقات میں نیا سنگِ میل، اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔کینیڈا کی وزیر خارجہ نے پاکستان کا دورہ کیا ،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ملاقات کی ،دونوں ملکوں کےدرمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے
نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند کا دورہ پاکستان دونوں ممالک کے تعلقات میں ایک اہم سنگِ میل ہے، جس سے دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ ملے گا۔
اسحاق ڈار نے کہا پاکستان فعال سفارت کاری پر یقین رکھتا ہے، پاکستان اور کینیڈا دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں۔
کینیڈین وزیرِ خارجہ انیتا آنند نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لیے پُرعزم ہیں، پاکستان اور کینیڈا کو مشترکہ طور پر مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔دونوں ممالک کے درمیان زراعت، صنعت اور دیگر شعبوں میں تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں۔












