بدھ , 22 جولائی , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
کوئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
کوئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
پاک ترک نیوز
کوئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
Home تازہ ترین

اے سی کی ٹھنڈک یا بیماریوں کا جال؟

2 دن پہلے
A A
AC cooling or disease trap
Share on Facebookwhatsapp

لاہور( پاک ترک نیوز) گرمی سے بچنے کے لیے اے سی چلا رہے ہیں تو ذرا احتیاط کیجیے۔۔۔ یہی ٹھنڈی ہوا آپ کی جلد، آنکھوں، سانس اور جسم کے لیے خاموش خطرہ بھی بن سکتی ہے۔۔ ماہرینِ صحت نے خبردار کر دیا ہے کہ ایئر کنڈیشنر کے سامنے طویل وقت گزارنا، خاص طور پر دمے اور الرجی کے مریضوں کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔ آخر اس سے بچنے کا طریقہ کیا ہے؟ دیکھیے یہ خصوصی رپورٹ۔

شدید گرمی میں ایئر کنڈیشنر کسی نعمت سے کم نہیں۔۔۔ مگر ماہرینِ صحت کا کہنا ہے کہ اگر احتیاط نہ کی جائے تو یہی ٹھنڈی ہوا کئی بیماریوں کا سبب بھی بن سکتی ہے۔

ماہرین کے مطابق اے سی کمرے کی نمی کم کر دیتا ہے جس سے جلد اپنی قدرتی نمی کھو بیٹھتی ہے۔۔ نتیجتاً جلد خشک، کھردری اور بے رونق ہو سکتی ہے۔۔ ہونٹ پھٹنے لگتے ہیں جبکہ حساس جلد رکھنے والے افراد میں ایگزیما جیسے مسائل بھی شدت اختیار کر سکتے ہیں۔

صرف جلد ہی نہیں بلکہ آنکھیں بھی متاثر ہوتی ہیں۔۔۔ خشک ہوا آنکھوں میں جلن، خارش، چبھن اور خشکی پیدا کر سکتی ہے۔۔۔ خاص طور پر کانٹیکٹ لینس استعمال کرنے والوں کو زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے۔۔۔ بعض افراد کو عارضی طور پر دھندلا دکھائی دینے کی شکایت بھی ہو سکتی ہے۔

ماہرین خبردار کرتے ہیں کہ اگر ایئر کنڈیشنر کے فلٹرز کی باقاعدہ صفائی نہ کی جائے تو ان میں جمع گرد، پولن اور پھپھوندی کے ذرات ہوا میں شامل ہو کر سانس کے ذریعے جسم میں داخل ہو سکتے ہیں۔۔۔ یہ ذرات دمے کے دورے، الرجی اور دیگر سانس کی بیماریوں کا خطرہ بڑھا دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں تیز بارش سے نشیبی علاقے ڈوب گئے

مسلسل اے سی والے ماحول میں رہنے سے جسم میں پانی کی کمی بھی پیدا ہو سکتی ہے۔۔۔ جس کے باعث سر درد، پٹھوں میں کھنچاؤ، جسمانی تھکن اور اکڑاؤ محسوس ہو سکتا ہے۔۔۔ خاص طور پر دفاتر، ہوٹلوں یا ایسے مقامات پر جہاں لوگ کئی گھنٹے اے سی میں گزارتے ہیں۔

ماہرین اس سے بچنے کے لیے چند آسان احتیاطی تدابیر بھی بتاتے ہیں۔۔۔ دن بھر مناسب مقدار میں پانی پیتے رہیں۔۔۔ اے سی والے ماحول میں جانے سے پہلے جلد پر ایسا موئسچرائزر لگائیں جس میں گلیسرین یا ہائیلورونک ایسڈ موجود ہو۔۔۔ اگر ممکن ہو تو کمرے میں ہیومیڈیفائر یا گھر کے اندر پودے رکھیں تاکہ ہوا میں نمی برقرار رہے۔۔۔ اور سب سے اہم بات، اے سی کے فلٹرز کی باقاعدگی سے صفائی اور سروس ضرور کروائیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ تھوڑی سی احتیاط آپ کو کئی مسائل سے محفوظ رکھ سکتی ہے۔۔۔ خاص طور پر دمے، الرجی اور سانس کی بیماریوں میں مبتلا افراد کو اے سی کا استعمال سوچ سمجھ کر کرنا چاہیے۔

گرمی سے بچنے کے لیے اے سی ضرور استعمال کریں مگر یاد رکھیں، ٹھنڈی ہوا اسی وقت فائدہ دیتی ہے جب اس کے ساتھ احتیاط بھی کی جائے۔۔۔ ورنہ یہی راحت خاموشی سے آپ کی جلد، آنکھوں اور پھیپھڑوں کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔۔۔ اس لیے اے سی چلائیں، لیکن اپنی صحت کا خیال رکھنا ہرگز نہ بھولیں۔

موضوعات : #accoolinglahore
ShareSend

متعلقہ خبریں

Jamaat-e-Islami announces nationwide protest for August 7.
تازہ ترین

جماعت اسلامی کا سات اگست کو ملک گیر احتجاج کا اعلان

21 جولائی , 2026
Low-lying areas in Lahore were inundated by heavy rain.
تازہ ترین

لاہور میں تیز بارش سے نشیبی علاقے ڈوب گئے

20 جولائی , 2026
Rains wreak havoc in Khyber Pakhtunkhwa, flooding in Lahore
تازہ ترین

خیبر پختونخوا میں بارشوں سے تباہی ،لاہور میں رم جھم

20 جولائی , 2026
Lahore's groundwater is depleting rapidly; alarm bells have rung.
تازہ ترین

لاہور کا زیر زمین پانی تیزی سے کم ،خطرے کی گھنٹی بج گئی

15 جولائی , 2026
Do you also turn off the AC and immediately switch it back on
تازہ ترین

کیا آپ بھی اے سی بند کرکے فوراً دوبارہ چلا دیتے ہیں؟

11 جولائی , 2026
لاہور ،ٹیوشن سینٹر میں 10سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل
پاکستان

لاہور ،ٹیوشن سینٹر میں 10سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل

9 جولائی , 2026
اگلی خبر
خلیل الحیہ حماس کے نئے سربراہ مقرر

خلیل الحیہ حماس کے نئے سربراہ مقرر

یہ بھی پڑھیں

پاکستان اور یورپی یونین کا شراکت داری مزید مضبوط بنانےکا عزم

پاکستان اور یورپی یونین کا شراکت داری مزید مضبوط بنانےکا عزم

22 جولائی , 2026
حملہ ہوا تو خلیج میں امریکا سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے،ایران

حملہ ہوا تو خلیج میں امریکا سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے،ایران

22 جولائی , 2026
مقبوضہ کشمیر میں بارشیں ،بھارت نے سیلابی ریلا پاکستان کی طرف چھوڑ دیا

مقبوضہ کشمیر میں بارشیں ،بھارت نے سیلابی ریلا پاکستان کی طرف چھوڑ دیا

22 جولائی , 2026
حکومت سے مذاکرات کامیاب،پٹرول پمپ اونر ایسوسی ایش کا ہڑتال موخر کرنے کااعلان

حکومت سے مذاکرات کامیاب،پٹرول پمپ اونر ایسوسی ایش کا ہڑتال موخر کرنے کااعلان

22 جولائی , 2026
China's advanced Y-9 anti-submarine aircraft has been unveiled.

چین کا جدید آبدوز شکن طیارہ Y-9منظر عام پر آ گیا

22 جولائی , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

فیس بک ٹویٹر انسٹاگرام یوٹیوب

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
کوئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Urdu
English