اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہےکسی بھی عدالت پر حکومت سمیت کسی کا اختیار نہیں ۔
سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار ہمیں صبرو تحمل سے چلنا چاہیئے ،ہر معاملے کو سیاسی رنگ نہیں دینا چاہیئے۔
انہوں نے کہا آئین کے تحت ہائی کورٹ کے فیصلوں کے خلاف اپیل کا طریقہ موجود ہے،، جذبات کو قابو میں اور آئین کو سامنے رکھ کر بات کی جانی چاہیئے ۔
وفاقی آئینی عالت ہائیکورٹ کے فیصلوں کے خلاف اپیل سننے کا اختیار رکھتی ہے۔ بل اب منظوری کے لیے قومی اسمبلی میں جائے گا ،اپوزیشن کو اعتراض ہے تو وہ بھی نجی بل لا سکتی ہے۔












