تہران (پاک ترک نیوز )ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کے جنوبی راستے سے تیل کی اسمگلنگ مکمل طور پر روک دی گئی ہے۔ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ آبنائے ہرمز کے جنوبی حصے میں جہاز رانی کے لیے معاون نظام تباہ کر دیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں گزشتہ رات کوئی جہاز غیر مجاز راستے سے گزرنے میں کامیاب نہیں ہو سکا۔عہدیدار کا کہنا تھا کہ اس کارروائی کے بعد مذکورہ راستے سے تیل کی مبینہ اسمگلنگ کا سلسلہ مکمل طور پر رک گیا ہے۔ دوسری جانب امریکا نے ایرانی دعوے پر فوری طور پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا۔
یہ بھی پڑھیں: بلاول بھٹو زرداری کا علامہ اقبال کے یومِ ولادت پر خراجِ عقیدت، افکار کو قومی زندگی کا حصہ بنانے پر زور
واضح رہے کہ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف جنگ شروع ہونے کے بعد تہران نے آبنائے ہرمز بند کرنے اور جہازوں کو اپنے مقرر کردہ راستے سے گزرنے کی ہدایت دینے کا اعلان کیا تھا۔رپورٹ کے مطابق خلیجی ممالک امریکی بحریہ کی حفاظت میں سمندر میں ایک جہاز سے دوسرے جہاز میں تیل اور گیس منتقل کرکے انہیں آبنائے ہرمز سے باہر لے جانے کی کوشش کر رہے ہیں، جبکہ ایران ایسے جہازوں کو نشانہ بنانے کے دعوے بھی کرتا رہا ہے۔












