زیورخ (پاک ترک نیوز )امریکا سے مذاکرات کے لیے اعلیٰ سطح کا ایرانی وفد باقر قالیباف کی سربراہی میں سوئٹزر لینڈ پہنچ گیا۔
زیورخ ایئرپورٹ پہنچنے والے وفد میں ایرانی وزیر خا رجہ عباس عراقچی، سیکیورٹی، مرکزی بینک اور تیل کے عہدیدار بھی شامل ہیں۔
اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ اور چیف مذاکرات کار محمد باقرقالیباف نے کہتے ہیں میناب کے معصوم بچے اور ایران کے دیگر تمام شہدا مذاکرات کے دوران ہمارے اعمال اور رویےکو دیکھ رہے ہیں اور ہم سے توقعات وابستہ کیے ہوئے ہیں۔
ایرانی چیف مذاکرات کار نے مزید کہا کہ انہیں امید ہےکہ وہ شہداء اور ایرانی عوام کے سامنے شرمندگی کا باعث نہیں بنیں گے، دعا ہے عزت کے ساتھ اپنے ان دوستوں سے جاملوں جن کا بےصبری سے انتظار ہے۔












