ہفتہ , 24 اکتوبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home اہم ترین 3

غزہ میں الشفا ہسپتال کے قریب اسرائیلی ٹارگٹڈ حملے میں الجزیرہ کے 5 صحافی شہید

1 سال پہلے
A A
غزہ میں الشفا ہسپتال کے قریب اسرائیلی ٹارگٹڈ حملے میں الجزیرہ کے 5 صحافی شہید
Share on Facebookwhatsapp

دوحہ، غزہ(پاک ترک نیوز ) قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کا کہنا ہے کہ غزہ شہر کے الشفا ہسپتال کے قریب اسرائیلی ٹارگٹڈ حملے میں الجزیرہ کے پانچ صحافی شہید ہو گئے ہیں۔
الجزیرہ کی خبر کے مطابق نامہ نگار انس الشریف اور محمد قرائیا کے علاوہ کیمرہ مین ابراہیم ظہیر، محمد نوفل اور مومین علیوا ہسپتال کے مرکزی دروازے پر صحافیوں کے لیے بنے ایک خیمے میں تھے جب اس خیمے کو نشانہ بنایا گیا۔
الجزیرہ کی جانب سے کہا کہ ٹارگٹڈ قتل آزادی صحافت پر ایک اور صریح اور پہلے سے سوچا گیا حملہ تھا، حملے کے فوراً بعد اسرائیلی فوج نے تصدیق کی کہ اس نے انس الشریف پر حملہ کیا تھا، ٹیلی گرام پر پوسٹ کرتے ہوئے اسرائیلی فوج نے الزام لگایا کہ انہوں نے حماس میں دہشت گرد سیل کے سربراہ کے طور پر کام کیا تھا۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق حملے میں مجموعی طور پر سات افراد شہید ہوئے،اسرائیلی فورسز نے شہید ہونے والے دیگر صحافیوں میں سے کسی کا ذکر نہیں کیا۔
منیجنگ ایڈیٹر الجزیرہ محمد معوض نے کہا کہ انس الشریف ایک جانے پہچانے صحافی تھے جو غزہ کی پٹی میں دنیا کے لیے واحد آواز تھے، انہیں ان کے خیمے میں نشانہ بنایا گیا، وہ فرنٹ لائن سے کوریج نہیں کر رہے تھے۔
دوسری جانب اسرائیل نے غزہ میں پوری جنگ کے دوران بین الاقوامی صحافیوں کو آزادانہ رپورٹنگ کرنے کی اجازت نہیں دی لہٰذا بہت سے صحافتی ادارے کوریج کے لیے غزہ کے اندر مقامی رپورٹرز پر انحصار کرتے ہیں۔
محمد معوض کا کہنا ہے کہ حقیقت یہ ہے کہ اسرائیلی حکومت غزہ کے اندر سے رپورٹنگ کرنے والے کسی بھی چینل کی کوریج کو خاموش کرنا چاہتی ہے، یہ وہ چیز ہے جو میں نے جدید تاریخ میں پہلے نہیں دیکھی تھی، 28 برس کے الشریف نے اپنی موت سے چند لمحے پہلے ایکس پر غزہ شہر میں شدید اسرائیلی بمباری سے متعلق خبر دی تھی۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ الجزیرہ میڈیا نیٹ ورک، اقوام متحدہ اور صحافیوں کے تحفظ کی کمیٹی سی پی جے نے علیحدہ بیانات میں انس الشریف کے تحفظ کا مطالبہ کیا تھا۔
کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس کے مطابق اکتوبر 2023 میں غزہ میں اسرائیل کی فوجی کارروائی کے آغاز کے بعد سے اب تک 186 صحافیوں کی شہادت کی تصدیق ہو چکی ہے۔
غزہ میں جاری اسرائیلی بمباری اور حملوں کے دوران عالمی شہرت یافتہ فلسطینی فٹبالر سلیمان عبید سمیت 662 فلسطینی کھلاڑی اور سپورٹس عہدیدار شہید ہو چکے ہیں۔

موضوعات : aljazeeraalshifadohagazahosptital
ShareSend

متعلقہ خبریں

Scottish Minister Humza Yousaf’s book Under Fire The harrowing tale of a family trapped in Gaza.
تازہ ترین

اسکاٹس منسٹر حمزہ یوسف کی کتاب انڈر فائر غزہ میں پھنسے خاندان کی اذیت ناک داستان

23 اکتوبر , 2026
Attacks by illegal settlers on Palestinians have become a headache for Netanyahu.
تازہ ترین

غیر قانونی آبادکاروں کے فلسطینیوں پر حملےنیتن یاہو کے لئے درد سر بن گئے

21 اکتوبر , 2026
50,000 pregnant women in Gaza face severe risks; over 5,000 births expected next month.
اہم ترین 3

غزہ میں 50 ہزار حاملہ خواتین کو شدید خطرات، اگلے ماہ 5 ہزار سے زائد بچوں کی پیدائش متوقع

16 اکتوبر , 2026
اسرائیلی کے فلسطینیوں پر حملے ،مزید 4فلسطینی شہید ،9زخمی
تازہ ترین

اسرائیلی کے فلسطینیوں پر حملے ،مزید 4فلسطینی شہید ،9زخمی

15 اکتوبر , 2026
Slogans in support of Gaza during the US Secretary of War's speech
تازہ ترین

امریکی وزیر جنگ کی تقریر کے دوران غزہ کے حق میں نعرے

15 اکتوبر , 2026
Satellite images of the Gaza Strip devastated by Israeli aggression cause a stir
تازہ ترین

اسرائیلی جارحیت کے باعث تباہ حال غزہ کی پٹی کی سیٹلائٹ تصاویر نے ہلچل مچادی

30 ستمبر , 2026
اگلی خبر
ایران ایئر کا پاکستان کیلئے براہ راست پراوزیں چلانے کا اعلان

ایران ایئر کا پاکستان کیلئے براہ راست پراوزیں چلانے کا اعلان

یہ بھی پڑھیں

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے میں کوئی خفیہ نکات نہیں، دفتر خارجہ

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے میں کوئی خفیہ نکات نہیں، دفتر خارجہ

23 اکتوبر , 2026
اسحاق ڈار کی استنبول میں مصری اور جرمن وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسحاق ڈار کی استنبول میں مصری اور جرمن وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

23 اکتوبر , 2026
تشددہوا نہ زیادتی ،غیر ملکی خاتون ڈیانا اپنے بیان سے مکر گئی،ملزموں کو معاف کرنے کا اعلان

تشددہوا نہ زیادتی ،غیر ملکی خاتون ڈیانا اپنے بیان سے مکر گئی،ملزموں کو معاف کرنے کا اعلان

23 اکتوبر , 2026
Scottish Minister Humza Yousaf’s book Under Fire The harrowing tale of a family trapped in Gaza.

اسکاٹس منسٹر حمزہ یوسف کی کتاب انڈر فائر غزہ میں پھنسے خاندان کی اذیت ناک داستان

23 اکتوبر , 2026
نیشنل بینک کے سی ای او کی سیلری 95لاکھ ،3کروڑ کی انشورنس ،گھر کے کرائے کیلئے10لاکھ روپے ماہانہ

نیشنل بینک کے سی ای او کی سیلری 95لاکھ ،3کروڑ کی انشورنس ،گھر کے کرائے کیلئے10لاکھ روپے ماہانہ

23 اکتوبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔