بدھ , 30 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

اسرائیلی جارحیت کے باعث تباہ حال غزہ کی پٹی کی سیٹلائٹ تصاویر نے ہلچل مچادی

56 منٹس پہلے
A A
Satellite images of the Gaza Strip devastated by Israeli aggression cause a stir
Share on Facebookwhatsapp

غزہ ( پاک ترک نیوز) گوگل کی نقشوں سے متعلق سروس "گوگل میپس” پر حال ہی میں جاری ہونے والی سیٹلائٹ تصاویر نے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جنگ کی تباہ کاریوں کے حجم کو بے نقاب کر دیا ہے۔ ان تصاویر میں پورے کے پورے رہائشی محلے غائب اور وسیع شہری علاقے ملبے کے ڈھیروں میںبدلےہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق تازہ ترین اپ ڈیٹس نے اس خطے کے شہری منظر نامے میں بنیادی تبدیلی کو ظاہر کیا ہے۔ تباہی صرف انفرادی عمارتوں تک محدود نہیں رہی بلکہ اس نے پورے کے پورے رہائشی کمپلیکسوں کو مٹا ڈالا ہے۔ جس سے ان مقامات پر خالی جگہیں بن گئی ہیں جو کچھ عرصہ پہلے تک آبادی سے بھرپور تھے۔ تصاویر نے محلے اور رہائشی بلاکوں کا تفصیلی منظر فراہم کیا ہے۔ جس سے غزہ کے موجودہ روپ اور جنگ سے پہلے کی حالت کا موازنہ کرنا آسان ہو گیا ہے۔اسی ضمن میں اسرائیلی سرکاری نقشہ جات کی آفیشل ویب سائٹ (govmap.gov.il) کے تازہ ترین اپ ڈیٹ نے شمالی غزہ کے علاقے کی انتہائی واضح فضائی تصاویر بغیر کسی معمولی سنسر شپ اور دھندلاہٹ کے ظاہر کر دیں۔ اس کے نتیجے میں بفر زون کے اندر اسرائیلی فوج کے 11 فوجی اڈوں اور تنصیبات کے مقامات بے نقاب ہو گئے۔انگریزی اخبار "دی ٹائمز آف اسرائیل” کے مطابق 2025 کے لیے جاری ہونے والی یہ تصاویر اسرائیلی حکام کی عام طور پر نافذ کردہ سکیورٹی پالیسی کے برعکس ہیں، جو غزہ اور حساس فوجی اڈوں کے فضائی نقشوں کو دھندلا یا چھپا کر رکھتی ہے۔ اس سنسرشپ کے خاتمے سے پہلی بار شمالی غزہ کی انتہائی واضح تصاویر سامنے آئیں جن میں فلسطینی شہروں میں ہونے والی ہول ناک تباہی اور فوج کی نقل و حرکت صاف نظر آرہی ہے۔ اس سے اس خاص خطے کے لیے دیگر عالمی پلیٹ فارموں کی طرف سے فراہم کردہ ہائی ریزولوشن سیٹلائٹ تصاویر کی کمی پوری ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں 33 موبائل پولیس اسٹیشن فعال، پولیس کی 14 سہولیات اب شہریوں کی دہلیز پر

تاہم اوپن سورس انٹیلی جنس اکاؤنٹس کی جانب سے معاملہ کھلنے کے بعد اسرائیلی حکام نے فوراً تصاویر کو ہٹا کر دوبارہ سنسرشپ نافذ کر دی تاکہ اس ہائی ریزولوشن ڈیٹا کو فوجی نقل و حرکت اور اڈوں کا پیچھا کرنے کے لیے استعمال کرنے سے روکا جا سکے۔ جن پر عام طور پر سکیورٹی وجوہات کی بنا پر پابندی ہوتی ہے۔اقوام متحدہ کے سیٹلائٹ سینٹر کی جانب سے کیے گئے ایک جائزے کے مطابق 16 جون 2026 تک پٹی میں موجود کل عمارتوں کا 82 فی صد یعنی تقریباً 2 لاکھ 1 ہزار 290 عمارتیں نقصان کا شکار ہو چکی ہیں۔جائزے میں واضح کیا گیا کہ اس مجموعی تعداد میں 1 لاکھ 34 ہزار 422 عمارتیں مکمل طور پر تباہ، 13 ہزار 848 تنصیبات کو شدید نقصان، 28 ہزار 96 عمارتوں کو درمیانہ نقصان پہنچا، جبکہ 24 ہزار 924 تنصیبات کے بارے میں خیال ہے کہ وہ بھی متاثر ہوئی ہیں۔ اسی جائزے کے مطابق تقریباً 3 لاکھ 28 ہزار 627 رہائشی یونٹوں کو نقصان پہنچا۔اسی تناظر میں فروری میں مناسب رہائش کے حق سے متعلق اقوام متحدہ کی اسپیشل رپورٹر کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ لگ بھگ دو سال کے دوران غزہ کی پٹی پر 200 ہزار ٹن سے زائد بارود برسایا گیا۔

تین سال قبل 8 اکتوبر 2023 سے شروع ہونے والی اس اسرائیلی جنگ کے نتیجے میں اب تک 74 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور 1 لاکھ 75 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ جبکہ غزہ کی پٹی کا تقریباً 90 فی صد بنیادی ڈھانچہ تباہ یا نقصان سے دوچار ہو چکا ہے۔

موضوعات : attackgaza
ShareSend

متعلقہ خبریں

Ceasefire violations are happening daily in Gaza, says Ishaq Dar
تازہ ترین

غزہ میں جنگ بندی کی روزانہ خلاف ورزی ہو رہی ہے، اسحاق ڈار

22 ستمبر , 2026
Turkey's Akinci drone hits target 250 km away
تازہ ترین

ترکیہ کا اکینجی ڈرون 250 کلومیٹر دور ہدف پر جا لگا

15 ستمبر , 2026
An Israeli film centered on the use of artificial intelligence for mass killings in Gaza received a record-breaking ovation at the Venice Film Festival.
تازہ ترین

وینس فلم فیسٹیول میں غزہ میں بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کے لیے مصنوعی ذہانت کے استعمال پر مبنی اسرائیلی فلم کو ریکارڈ داد ملی

12 ستمبر , 2026
پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی مذمت، سعودی خودمختاری کی حمایت کا اعادہ
اہم ترین 2

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی مذمت، سعودی خودمختاری کی حمایت کا اعادہ

8 ستمبر , 2026
Forced displacement of Palestinians from Gaza unacceptable; eight Islamic nations, including Pakistan, deliver a categorical response to Israel.
اہم ترین 2

غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی نامنظور، پاکستان سمیت 8 اسلامی ممالک کا اسرائیل کو دوٹوک جواب

6 ستمبر , 2026
اسرائیل کی لبنان میں بمباری، 5 افراد شہید، 24 زخمی
اہم ترین 2

اسرائیل کی لبنان میں بمباری، 5 افراد شہید، 24 زخمی

5 ستمبر , 2026
اگلی خبر
Imposing Governor's Rule in Khyber Pakhtunkhwa would not be an unconstitutional move, says Nayyar Bukhari.

خیبر پختونخوا میں گورنر راج ماورائے آئین اقدام نہیں ہو گا، نیئر بخاری

یہ بھی پڑھیں

Preparations underway to drop Salman Ali Agha from the T20 team; Shadab and Farhan in contention for the new captaincy.

سلمان علی آغا کو ٹی 20ٹیم سے نکالنے کی تیاریاں ،نئے کپتان کیلئے شاداب ،فرحان میں مقابلہ

30 ستمبر , 2026
SCO National Coordinators' Meeting in Islamabad, Ishaq Dar emphasizes joint cooperation

اسلام آباد میں ایس سی او قومی رابطہ کاروں کا اجلاس، اسحاق ڈار کا مشترکہ تعاون پر زور

30 ستمبر , 2026
Iran has imposed new sanctions on Iran and Russia.

امریکہ نے ایران اور روس پر نئی پابندیاں عائد کردیں

30 ستمبر , 2026
Imposing Governor's Rule in Khyber Pakhtunkhwa would not be an unconstitutional move, says Nayyar Bukhari.

خیبر پختونخوا میں گورنر راج ماورائے آئین اقدام نہیں ہو گا، نیئر بخاری

30 ستمبر , 2026
Satellite images of the Gaza Strip devastated by Israeli aggression cause a stir

اسرائیلی جارحیت کے باعث تباہ حال غزہ کی پٹی کی سیٹلائٹ تصاویر نے ہلچل مچادی

30 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔