بیجنگ ( پاک ترک نیوز) آسمان پر چین کا ایک خطرناک بمبار طیارہ ۔۔۔ ہزاروں کلومیٹر تک مار کرنے کی صلاحیت۔۔۔ اور اب اس کے پروں کے نیچے ایسے پراسرار آلات، جو دشمن کے ریڈار کے لیے نیا چیلنج بن سکتے ہیں!کیا چین اپنے بمبار کو صرف میزائل داغنے والا طیارہ نہیں، بلکہ الیکٹرانک جنگ کا ہتھیار بھی بنانے جا رہا ہے؟چین کے ایچ 6 کے اسٹریٹجک بمبار کی کچھ تصاویر سامنے آئی ہیں، جن میں اس کے پروں کے نیچے دو مشتبہ الیکٹرانک وارفیئر پوڈز دکھائی دیتے ہیں۔
ان آلات کی ساخت چین کے جے 16 ڈی الیکٹرانک حملہ آور طیارے کے آلات سے مشابہ بتائی جا رہی ہے۔الیکٹرانک وارفیئر پوڈز ریڈار سگنلز میں مداخلت کرسکتے ہیں، جس سے دشمن کے لیے طیارے کا سراغ لگانا، اس کی نگرانی کرنا اور اسے نشانہ بنانا مشکل ہوسکتا ہے۔یعنی جدید جنگ میں خطرہ صرف میزائل کی رفتار نہیں۔۔۔ اصل مقابلہ معلومات، سگنلز اور دشمن کے دفاعی نظام کو سمجھنے اور متاثر کرنے کا بھی ہے!اگر یہ آلات ایچ 6 کے پر عملی طور پر مؤثر ثابت ہوتے ہیں، تو طویل فاصلے کے حملوں میں چین کو مزید آپشنز مل سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف کا بانی پی ٹی آئی کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ، سماعت آج ہوگی
رپورٹس کے مطابق یہ بمبار تقریباً آٹھ ہزار کلومیٹر تک پرواز کرسکتا ہے اور طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔












