ہفتہ , 12 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home اہم ترین 2

یوکرین کی سیکیورٹی گارنٹی، ترکیہ بحیرۂ اسود مشن کی قیادت کے قریب

8 مہینے پہلے
A A
یوکرین کی سیکیورٹی گارنٹی، ترکیہ بحیرۂ اسود مشن کی قیادت کے قریب
Share on Facebookwhatsapp

انقرہ: (پاک ترک نیوز)ترکیہ یوکرین کو دی جانے والی سیکیورٹی ضمانتوں کے تحت بحیرۂ اسود میں بحری سلامتی کے مشن کی قیادت سنبھالنے کے قریب پہنچ گیا ہے۔
ترکیہ کے وزیر خارجہ حکان فدان نے پیرس میں منعقد ہونے والے “کوالیشن آف دی ولنگ” سربراہی اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین کے اتحادیوں نے اس مشن کی ذمہ داری ترکیہ کو سونپنے کی سمت میں نمایاں پیش رفت کر لی ہے۔
حکان فدان کا کہنا تھا کہ“ترکی کی مسلح افواج ہمیشہ اس مؤقف پر قائم رہی ہیں کہ امن کے دور میں اگر کوئی بحری مشن تشکیل دیا جائے تو اس کی قیادت ترکی کو کرنی چاہیے، اور اس حوالے سے خاطر خواہ پیش رفت ہو چکی ہے۔”
انہوں نے مزید کہا کہ نیٹو کے رکن کے طور پر بحیرۂ اسود میں سب سے بڑے بحری بیڑے کا حامل ملک ہونے کے ناطے، سمندری سلامتی کی ذمہ داری ترکی کو ملنا فطری امر ہے۔
فرانس کے صدر ایمانویل میکرون نے بھی پریس کانفرنس کے دوران تصدیق کی کہ ترکی اس اہم ذمہ داری کو سنبھالنے کے لیے تیار ہے۔منگل کے روز یورپی اور امریکی اتحادیوں نے یوکرین کے لیے “مضبوط” سیکیورٹی ضمانتوں پر اتفاق کیا، جو روس کے ساتھ جنگ بندی کے بعد نافذ ہوں گی۔
صدر میکرون کے مطابق، اس معاہدے کے تحت جنگ بندی کی نگرانی کا نظام امریکا کی قیادت میں کام کرے گا۔صدر میکرون، برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر اور یوکرینی صدر وولودومیر زیلنسکی نے ایک اعلامیۂ نیت پر دستخط کیے، جس کے مطابق کسی ممکنہ امن معاہدے کی صورت میں برطانیہ اور فرانس یوکرین میں فوجی دستے تعینات کریں گے اور وہاں “فوجی مراکز” قائم کیے جائیں گے۔
پیرس مذاکرات میں شریک امریکی ایلچی اسٹیو وٹکوف نے کہا کہ اتحادی ممالک یوکرین کے لیے سیکیورٹی ضمانتوں پر بڑی حد تک اتفاق رائے مکمل کر چکے ہیں، تاکہ یوکرینی عوام کو یقین ہو جائے کہ “جب یہ جنگ ختم ہو گی تو ہمیشہ کے لیے ختم ہو گی۔”
میڈل ایسٹ آئی کی ایک رپورٹ کے مطابق، انقرہ نے گزشتہ سال اپنی حکمت عملی میں تبدیلی اس وقت کی جب ماسکو نے واضح کر دیا کہ کسی بھی معاہدے کے تحت نیٹو افواج کو یوکرینی سرزمین پر اجازت نہیں دی جائے گی۔
اس کے بعد ترکیہ نے بحیرۂ اسود میں ممکنہ بحری مشن کی قیادت پر توجہ مرکوز کر لی، جس میں بحری روک تھام، بارودی سرنگوں کی صفائی، اور یوکرین کی بحریہ کی بحالی شامل ہے۔
برطانیہ اور فرانس کی جانب سے پیش کردہ اعلامیہ ماسکو کے لیے ایک بڑا تنازعہ بن سکتا ہے، کیونکہ روس بارہا یورپی افواج کی یوکرین میں موجودگی کو ناقابلِ قبول قرار دے چکا ہے۔
جرمنی نے اجلاس میں نسبتاً محتاط مؤقف اختیار کیا اور کہا کہ وہ نیٹو کے دائرۂ کار میں رہتے ہوئے قریبی علاقوں میں اپنی موجودگی برقرار رکھ سکتا ہے۔ جرمن قیادت نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ روس کے سخت مؤقف کو مدنظر رکھتے ہوئے کسی امن معاہدے کے لیے سمجھوتے ناگزیر ہوں گے۔
حکان فدان نے کہا کہ روس اور یوکرین اس وقت کسی معاہدے کے سب سے قریب ہیں اور پیرس میں جنگ کے بعد کے علاقائی نظام سے متعلق تمام معاملات پر تفصیل سے غور کیا گیا۔
ان کے مطابق ممکنہ امن معاہدہ صرف یوکرین تک محدود نہیں ہو گا بلکہ روس اور یورپ کے درمیان طویل المدتی امن کے خدوخال بھی متعین کرے گا۔انہوں نے کہا،“میری نظر میں یہ ایک جامع معاہدہ ہو گا جو روس کی علاقائی پالیسیوں کی سمت بھی طے کرے گا۔”ممکنہ فوجی مشن کے علاوہ ترکی یوکرین کی تعمیر نو میں بھی اہم کردار ادا کرنے کا خواہاں ہے۔
حکان فدان نے کہا کہ ترکی ان چند ممالک میں شامل ہے جو نہ صرف اپنے زخم بھرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں بلکہ دوسروں کی بحالی میں بھی مؤثر کردار ادا کر سکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا،“ہمارا معاشی تجربہ، کاروباری برادری کی مہارت، اور بالخصوص انفراسٹرکچر میں ہماری مضبوطی وہ اثاثے ہیں جو خطے کی بحالی میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔ ہمیں یقین ہے کہ امن کے بعد ترکی خطے کی معاشی بحالی اور تعمیر نو میں مرکزی کردار ادا کرے گا۔”

موضوعات : Black Seaturkeyukraine
ShareSend

متعلقہ خبریں

ترکیہ کا بحیرہ اسود میں تیل کی تلاش کے لیے ڈرلنگ آپریشن شروع کرنے کا اعلان
تازہ ترین

ترکیہ کا بحیرہ اسود میں تیل کی تلاش کے لیے ڈرلنگ آپریشن شروع کرنے کا اعلان

10 ستمبر , 2026
Saudi Arabia considering joining Turkey's fifth-generation fighter jet program
تازہ ترین

سعودی عرب کا ترکیہ کے ففتھ جنریشن کان فائٹر جیٹ پروگرام میں شمولیت پرغور

10 ستمبر , 2026
Chinese missiles, Turkish artillery... Pakistan's new anti-drone system.
تازہ ترین

چین کے میزائل، ترکیہ کی توپیں۔۔۔ پاکستان کا نیا اینٹی ڈرون نظام

9 ستمبر , 2026
Sweden's Saab 340AW aircraft operational in Ukraine since March
تازہ ترین

یوکرین میں سویڈن کا ساب 340 اے ڈبلیو طیارہ مارچ سے آپریشنل

8 ستمبر , 2026
Russia has launched 32 Rasvjet satellites into space, claims Ukrainian intelligence chief.
تازہ ترین

روس نے 32 راسویٹ سیٹلائٹس خلا میں بھیج دیے، یوکرینی انٹیلی جنس چیف کا دعویٰ

8 ستمبر , 2026
Impact of Middle East conflict Turkey sets inflation rate target at 28.4%.
تازہ ترین

مشرقِ وسطیٰ کی جنگ کے اثرات، ترکیہ میں مہنگائی کی شرح کا ہدف 28.4مقرر

8 ستمبر , 2026
اگلی خبر
قومی سلامتی پر زیرو ٹالرنس کی پالیسی جاری رہے گی: فیلڈ مارشل

قومی سلامتی پر زیرو ٹالرنس کی پالیسی جاری رہے گی: فیلڈ مارشل

یہ بھی پڑھیں

چیف الیکشن کمشنر اور ارکان کی تقرری، وزیراعظم کا اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی کو خط کا جواب

چیف الیکشن کمشنر اور ارکان کی تقرری، وزیراعظم کا اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی کو خط کا جواب

11 ستمبر , 2026
لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا حکم

11 ستمبر , 2026
وزیراعظم کا لوڈشیڈنگ پر سخت نوٹس،2گھنٹے سے زائد بجلی بند نہ کرنے کا حکم

وزیراعظم کا لوڈشیڈنگ پر سخت نوٹس،2گھنٹے سے زائد بجلی بند نہ کرنے کا حکم

11 ستمبر , 2026
ایران کے حساس جوہری مقام پر تعمیراتی سرگرمیوں کا انکشاف

ایران کے حساس جوہری مقام پر تعمیراتی سرگرمیوں کا انکشاف

11 ستمبر , 2026
امریکا نے GPS جام ہونے کا توڑ ڈھونڈ لیا

امریکا نے GPS جام ہونے کا توڑ ڈھونڈ لیا

11 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔