بدھ , 22 جولائی , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
کوئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
کوئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
پاک ترک نیوز
کوئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
Home اہم ترین 2

خطرات سے نمٹنے کیلئے تیار، آزادی و خودمختاری پر سمجھوتہ نہیں کرینگے: فیلڈ مارشل

11 مہینے پہلے
A A
خطرات سے نمٹنے کیلئے تیار، آزادی و خودمختاری پر سمجھوتہ نہیں کرینگے: فیلڈ مارشل
Share on Facebookwhatsapp

راولپنڈی(پاک ترک نیوز ) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ پاک فوج روایتی و غیر روایتی اور ہائبرڈ خطرات سے نمٹنے کیلئے پوری طرح تیار ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے قوم کے نام خصوصی پیغام میں تمام اہل پاکستان کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کی اور وطن عزیز کی خاطر قربانیاں دینے والے بزرگوں اور برصغیر کے مسلمانوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
فیلڈ مارشل نے کہا ہے کہ پاکستان نہ صرف عالم اسلام کا ایک مضبوط اور ناقابلِ تسخیر قلعہ ہے بلکہ یہ بین المذاہب ہم آہنگی اور مذہبی آزادی کی روشن مثال بھی ہے جہاں مذہبی اقلیتیں آج بھی ملکی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہیں۔
سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے عفریت کو شکست دینے کے لیے پاکستان نے بے پناہ جانی اور مالی قربانیاں دی ہیں۔
انہوں نے پہلگام کے افسوسناک سانحے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے نہ صرف اس کی شدید مذمت کی بلکہ شفاف عالمی تحقیقات کی پیشکش بھی کی۔
سید عاصم منیر ے کہا ہے کہ بھارتی حکومت نے روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کی شہری آبادی کو نشانہ بنایا تاہم قوم کی حمایت سے مسلح افواج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص کیا جو تاریخ میں افواج پاکستان کی بہادری اور ولولہ انگیز جذبے کی علامت بن چکا ہے۔
فیلڈ مارشل نے واضح کیا کہ پاک فوج روایتی، غیر روایتی اور ہائبرڈ خطرات سے نمٹنے کے لیے پوری طرح لیس ہے، ہم خطے میں امن، ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں لیکن اپنی آزادی اور خودمختاری پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے اور ملکی سالمیت کو نقصان پہنچانے کی کسی بھی مہم جوئی کا بلا جھجک فوری جواب دیا جائے گا۔
انہوں نے ایک بار پھر اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم عوام کی جدوجہد کی مکمل حمایت جاری رکھے گا، کشمیریوں کو ان کا حقِ خود ارادیت دلانا ہی مسئلے کا واحد منصفانہ اور پائیدار حل ہے۔
فیلڈ مارشل نے کہا ہے کہ پاکستان فلسطین کے مظلوم عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور عالمی برادری کو فلسطینیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہئیں۔
سید عاصم منیر نے جدوجہد آزادی کے تمام شہدا کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جرات، بہادری اور ایمان سے لبریز عزم ہماری رہنمائی کا چراغ ہے۔
انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت اور جنگی تیاری پر مکمل اعتماد ہے اور ہم وطن کی سرحدوں کی حفاظت کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، اپنی تمام تر توانائیاں پاکستان کے استحکام اور ترقی کے لیے وقف کر دیں گے۔

موضوعات : asimmunirfieldmarshalisalmabadisprrawalpindi
ShareSend

متعلقہ خبریں

Operation in Balochistan 10 terrorists killed; President pays tribute to the forces.
تازہ ترین

بلوچستان میں آپریشن ،10دہشت گرد ہلاک ،صدر کا فورسز کو خراج تحسین

22 جولائی , 2026
Father and son drowned in Rawalpindi's Nullah Leh.
تازہ ترین

راولپنڈی کے نالہ لئی میں باپ بیٹا ڈوب گئے

18 جولائی , 2026
Turkey awards Field Marshal Asim Munir with Distinguished Service Medal
تازہ ترین

ترکیہ کی جانب سے فیلڈ مارشل عاصم منیر کے لئے امتیازی خدمات کا تمغہ

15 جولائی , 2026
Operation against the Fitna-e-Khawarij (sedition of the Kharijites) 9 more Kharijites killed, bringing the total death toll to 88.
تازہ ترین

فتنہ الخوارج کے خلاف اپریشن شعبان ،مزید 9خارجی ہلاک ،تعداد 88ہو گئی

11 جولائی , 2026
Field Marshal Syed Asim Munir has arrived in Tehran.
اہم ترین 3

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر تہران پہنچ گئے

3 جولائی , 2026
Security forces destroy 4 drones coming from Afghanistan
تازہ ترین

سکیورٹی فورسز نے افغانستان سے آنے والے 4ڈرون تباہ کر دیئے

1 جولائی , 2026
اگلی خبر
پاکستان کے یوم آزادی پر امریکی وزیر خارجہ اور کانگریس اراکین کی مبارکباد اور خیر سگالی کے پیغامات

پاکستان کے یوم آزادی پر امریکی وزیر خارجہ اور کانگریس اراکین کی مبارکباد اور خیر سگالی کے پیغامات

یہ بھی پڑھیں

پاکستان اور یورپی یونین کا شراکت داری مزید مضبوط بنانےکا عزم

پاکستان اور یورپی یونین کا شراکت داری مزید مضبوط بنانےکا عزم

22 جولائی , 2026
حملہ ہوا تو خلیج میں امریکا سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے،ایران

حملہ ہوا تو خلیج میں امریکا سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے،ایران

22 جولائی , 2026
مقبوضہ کشمیر میں بارشیں ،بھارت نے سیلابی ریلا پاکستان کی طرف چھوڑ دیا

مقبوضہ کشمیر میں بارشیں ،بھارت نے سیلابی ریلا پاکستان کی طرف چھوڑ دیا

22 جولائی , 2026
حکومت سے مذاکرات کامیاب،پٹرول پمپ اونر ایسوسی ایش کا ہڑتال موخر کرنے کااعلان

حکومت سے مذاکرات کامیاب،پٹرول پمپ اونر ایسوسی ایش کا ہڑتال موخر کرنے کااعلان

22 جولائی , 2026
China's advanced Y-9 anti-submarine aircraft has been unveiled.

چین کا جدید آبدوز شکن طیارہ Y-9منظر عام پر آ گیا

22 جولائی , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

فیس بک ٹویٹر انسٹاگرام یوٹیوب

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
کوئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Urdu
English