جمعہ , 18 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home اہم ترین 2

ملک بھر میں بارشوں کی تباہ کاریاں، 24 گھنٹے میں مزید 5 افراد جاں بحق، 10 زخمی

1 سال پہلے
A A
ملک بھر میں بارشوں کی تباہ کاریاں، 24 گھنٹے میں مزید 5 افراد جاں بحق، 10 زخمی
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) ملک میں حالیہ مون سون بارشوں کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 5 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 221 ہوگئی۔
نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بارشوں کے باعث 5 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوئے، جاں بحق ہونے والوں میں 2 مرد اور 3 بچے شامل ہیں۔
طوفانی بارشوں کے باعث اب تک مختلف حادثات میں 221 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ ملک بھر میں 804 سے زائد مکانات مکمل طور پر تباہ ہوئے ہیں۔
این ڈی ایم اے کے مطابق طوفانی بارشوں سے پنجاب سب سے زیادہ متاثر ہونے والا صوبہ ہے جہاں بارشوں کے نتیجے میں سب سے زیادہ 135 افراد جان بحق ہوئے، جبکہ 470 افراد زخمی ہوگئے، بارشوں سے 168 مکانات جزوی طور پر جبکہ 24 مکانات مکمل طور پر تباہ ہوئے۔
خیبرپختونخوا میں بارشوں کی وجہ سے 40 افراد جان کی بازی ہار گئے، جبکہ 69 افراد زخمی ہوئے، صوبے میں 142 مکانات جزوی طور پر اور 78 مکانات مکمل طور پر منہدم ہوئے۔
سندھ میں بارشوں کے نتیجے میں 22 افراد جان بحق ہوئے اور 40 افراد زخمی ہوئے، صوبے میں 54 مکانات جزوی طور پر اور 33 مکانات مکمل طور پر تباہ ہوگئے، بلوچستان میں بھی بارشوں کی شدت نے 16 افراد کی جان لے لی، جبکہ 4 افراد زخمی ہوئے، یہاں 56 مکانات جزوی طور پر اور 8 مکانات مکمل طور پر تباہ ہو گئے۔
گلگت بلتستان میں حالیہ بارشوں سے 3 افراد زخمی ہوئے، جبکہ یہاں 71 مکانات جزوی طور پر اور 66 مکانات مکمل طور پر منہدم ہوگئے۔
آزاد کشمیر میں بارشوں کے سبب 1 شخص کی جان گئی اور 6 افراد زخمی ہوئے، یہاں 75 مکانات جزوی طور پر اور 17 مکانات مکمل طور پر تباہ ہوئے۔
اسلام آباد میں بھی بارشوں کے نتیجے میں 1 شخص جاں بحق ہوا، جبکہ 35 مکانات جزوی طور پر اور ایک مکان مکمل طور پر منہدم ہوا۔
این ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 5 افراد کی جان گئی جس میں 3 بچے بھی شامل ہیں جبکہ 25 مکانات منہدم ہوئے اور 5 مویشی ہلاک ہوئے، اب تک 804 مکانات مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں اور 200 مویشیوں کی اموات ہوئی ہیں۔

موضوعات : #rain#wetherpdma
ShareSend

متعلقہ خبریں

جاپان، ایشین گیمز کے میزبان شہر میں سیلابی صورتحال
تازہ ترین

جاپان، ایشین گیمز کے میزبان شہر میں سیلابی صورتحال

9 ستمبر , 2026
PDMA issues alert for torrential rains and urban flooding across Punjab.
تازہ ترین

پی ڈی ایم اے کا پنجاب بھر میں موسلادھار بارشوں اور اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری

30 اگست , 2026
Monsoon rain alert in Punjab till August 15
تازہ ترین

پنجاب میں 15اگست تک مون سون بارشوں کا الرٹ

13 اگست , 2026
Monsoon clouds pour down on the twin cities; risk of flooding in Nullah Leh.
تازہ ترین

جڑواں شہروں میں مون سون بادل برس پڑے، نالہ لئی میں طغیانی کا خدشہ

12 اگست , 2026
Rain likely in many parts of the country
تازہ ترین

ملک کے کئی علاقوں میں بارش کا امکان

10 اگست , 2026
The heavy, relentless spell of monsoon rains
تازہ ترین

مون سون بارشوں کی دھواں دھار اننگز

31 جولائی , 2026
اگلی خبر
یورینیم افزودگی بنیادی حق ہے، کسی صورت نہیں روک سکتے، ایرانی وزیر خارجہ

یورینیم افزودگی بنیادی حق ہے، کسی صورت نہیں روک سکتے، ایرانی وزیر خارجہ

یہ بھی پڑھیں

کسی کو اسلام آباد بند کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، محسن نقوی

کسی کو اسلام آباد بند کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، محسن نقوی

18 ستمبر , 2026
اپوزیشن کا 27 ستمبر کو عوام کا حق حکمرانی قوت کے بل بوتے پر لینے کا اعلان

اپوزیشن کا 27 ستمبر کو عوام کا حق حکمرانی قوت کے بل بوتے پر لینے کا اعلان

18 ستمبر , 2026
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد میں دھماکا،شہداء کی تعداد 21 ہو گئی ، 6دہشت گرد مارے گئے

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد میں دھماکا،شہداء کی تعداد 21 ہو گئی ، 6دہشت گرد مارے گئے

18 ستمبر , 2026
جب تک ٹرمپ، نیتن یاہو اقتدار میں ہیں آبنائے ہرمز نہیں کھلےگی: محمد باقر ذوالقدر

جب تک ٹرمپ، نیتن یاہو اقتدار میں ہیں آبنائے ہرمز نہیں کھلےگی: محمد باقر ذوالقدر

18 ستمبر , 2026
میاں نواز شریف کے سیرسپاٹے،ناران پہنچ گئے

میاں نواز شریف کے سیرسپاٹے،ناران پہنچ گئے

18 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔