جمعہ , 18 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

یورینیم افزودگی بنیادی حق ہے، کسی صورت نہیں روک سکتے، ایرانی وزیر خارجہ

1 سال پہلے
A A
یورینیم افزودگی بنیادی حق ہے، کسی صورت نہیں روک سکتے، ایرانی وزیر خارجہ
Share on Facebookwhatsapp

تہران(پاک ترک نیوز) ایران نے امریکا اور اسرائیل کے حملوں کے باوجود اپنے جوہری پروگرام کو ترک کرنے کے امکان کو قطعی طور پر مسترد کر دیا ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایک امریکی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ یورینیم کی افزودگی ایران کا بنیادی حق ہے اور اسے کسی صورت روکا نہیں جا سکتا۔
ایرانی وزر خارجہ کا کہنا تھا کہ اگرچہ فی الحال افزودگی کا عمل رکا ہوا ہے، تاہم اس کی وجہ صرف یہ ہے کہ حالیہ بمباری سے جوہری تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم یورینیم کی افزودگی کو ترک نہیں کر سکتے، کیونکہ یہ ایرانی سائنسدانوں کی محنت کا نتیجہ ہے اور ہماری قوم کے لیے باعث فخر ہے۔
عباس عراقچی نے اس بات پر زور دیا کہ مستقبل میں کسی بھی ممکنہ معاہدے میں ایران کو افزودگی کا حق ضرور حاصل ہونا چاہیے، کیونکہ یہ ایران کی خودمختار ٹیکنالوجی ہے، جو کسی بیرونی طاقت کی مرہون منت نہیں۔
ایرانی وزیر خارجہ سے پوچھا گیا کہ بمباری سے پہلے محفوظ کیا گیا افزودہ یورینیم بچایا جا سکا یا نہیں تو انہوں نے تفصیلات سے لاعلمی ظاہر کی تاہم انہوں نے بتایا کہ ایرانی ایٹمی توانائی تنظیم اس پہلو کا تفصیلی جائزہ لے رہی ہے تاکہ معلوم ہو سکے کہ اصل میں کتنے جوہری مواد کو نقصان پہنچا ہے۔
یاد رہے کہ امریکا نے 22 جون کو ایران کی 3 جوہری تنصیبات پر حملے کیے تھے، جن میں تہران کے جنوبی علاقے میں زیر زمین واقع فوردو کی یورینیم افزودگی تنصیب بھی شامل تھی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان حملوں کو کامیاب کارروائی قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ ان تنصیبات کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ اگرچہ تنصیبات کو نقصان پہنچا ہے، لیکن جوہری ٹیکنالوجی ایران کے اپنے سائنسدانوں کی تخلیق ہے، جسے کسی فضائی حملے سے مکمل طور پر ختم نہیں کیا جا سکتا۔ یہ مسئلہ جنگ یا بمباری سے حل نہیں کیا جا سکتا۔

موضوعات : #nuclear#tehranabbasirrachiforeginminister
ShareSend

متعلقہ خبریں

Ishaq Dar meets Iranian Foreign Minister in Bishkek.
تازہ ترین

بشکیک میں اسحاق ڈار کی ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات

1 ستمبر , 2026
Ishaq Dar holds telephonic conversation with Turkish Foreign Minister Hakan Fidan.
تازہ ترین

اسحاق ڈار کا ترک وزیر خارجہ خاقان فیدان سے ٹیلیفونک رابطہ

25 اگست , 2026
Norwegian Foreign Minister visits Pakistan; meets Ishaq Dar; holds delegation-level talks.
تازہ ترین

ناروے کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان، اسحاق ڈار سے ملاقات،وفود کی سطح پر مذاکرات

13 اگست , 2026
Ishaq Dar's telephone conversation with Turkish Foreign Minister
اہم ترین 2

اسحاق ڈار کا ترکیہ کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ

30 جولائی , 2026
Pakistan, Kuwait hold delegation-level talks in Islamabad
تازہ ترین

اسلام آباد میں پاکستان اور کویت کے وفود کی سطح پر مذاکرات

29 جولائی , 2026
Kuwaiti Foreign Minister arrives in Pakistan for a two-day visit.
تازہ ترین

کویتی وزیرِ خارجہ دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

29 جولائی , 2026
اگلی خبر
مذاکرات کا وقت ختم ہوگیا، اب وہی ہوگا جو عمران خان ہدایات دیں گے: بیرسٹر گوہر

مذاکرات کا وقت ختم ہوگیا، اب وہی ہوگا جو عمران خان ہدایات دیں گے: بیرسٹر گوہر

یہ بھی پڑھیں

پٹرول 1 روپے 65 پیسے اور ڈیزل 88 پیسے سستا، نئی قیمتوں کا اعلان

پٹرول 1 روپے 65 پیسے اور ڈیزل 88 پیسے سستا، نئی قیمتوں کا اعلان

18 ستمبر , 2026
کسی کو اسلام آباد بند کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، محسن نقوی

کسی کو اسلام آباد بند کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، محسن نقوی

18 ستمبر , 2026
اپوزیشن کا 27 ستمبر کو عوام کا حق حکمرانی قوت کے بل بوتے پر لینے کا اعلان

اپوزیشن کا 27 ستمبر کو عوام کا حق حکمرانی قوت کے بل بوتے پر لینے کا اعلان

18 ستمبر , 2026
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد میں دھماکا،شہداء کی تعداد 21 ہو گئی ، 6دہشت گرد مارے گئے

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد میں دھماکا،شہداء کی تعداد 21 ہو گئی ، 6دہشت گرد مارے گئے

18 ستمبر , 2026
جب تک ٹرمپ، نیتن یاہو اقتدار میں ہیں آبنائے ہرمز نہیں کھلےگی: محمد باقر ذوالقدر

جب تک ٹرمپ، نیتن یاہو اقتدار میں ہیں آبنائے ہرمز نہیں کھلےگی: محمد باقر ذوالقدر

18 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔