لاہور( پاک ترک نیوز) یوٹیوب پر ویڈیو بناؤ۔۔۔ گھنٹوں ایڈیٹنگ کرو۔۔۔ تھمب نیل بناؤ۔۔۔اور پھر ہر پانچ منٹ بعد موبائل اٹھا کر دیکھو۔۔۔بھائی! ویوز کیوں نہیں آرہے؟فیس بک اور انسٹاگرام پر بھی یہی کہانی ہے۔لیکن اب ایک نیا پلیٹ فارم پاکستانی مواد بنانے والوں کی توجہ حاصل کر رہا ہے۔۔۔بلی بلی چین کا بڑا ویڈیو پلیٹ فارم۔۔۔اور دلچسپ بات یہ ہے کہ پاکستان سے اس پر اکاؤنٹ بنانے کے لیے فی الحال وی پی این کی ضرورت نہیں بتائی جا رہی۔لیکن سوال یہ ہے۔۔۔اکاؤنٹ کیسے بنے گا؟ ویڈیو کیسے چلے گی؟ اور سب سے بڑھ کر۔۔۔ کیا یہاں سے پیسہ بھی کمایا جاسکتا ہے؟
سب سے پہلے بلی بلی کی ویب سائٹ کھولیں اور رجسٹریشن کا عمل شروع کریں۔پاکستان کا ملکی کوڈ منتخب کریں، موبائل نمبر درج کریں، تصدیقی کوڈ مکمل کریں اور اپنا اکاؤنٹ تیار کریں۔پاکستانی نمبر درج کرتے وقت بین الاقوامی طریقہ استعمال کرنا ہوگا، یعنی شروع کا اضافی صفر شامل نہیں کیا جاتا۔اکاؤنٹ بن گیا۔۔۔ لیکن اصل کھیل اب شروع ہوتا ہے!اپنی پروفائل مکمل کریں، نام اور تصویر لگائیں، بنیادی معلومات درج کریں اور دستیاب حفاظتی سہولیات فعال کریں۔اس کے بعد اپنی ویڈیو تیار کریں۔۔۔
اچھا عنوان دیں۔۔۔کور تصویر لگائیں۔۔۔متعلقہ ٹیگز اور تفصیل شامل کریں۔۔۔اور پھر ویڈیو شائع کردیں۔لیکن ایک بات یاد رکھیں۔۔۔صرف ویڈیو اپ لوڈ کردینے سے کامیابی کی ضمانت نہیں ملتی۔ویڈیو کا معیار، ناظرین کی دلچسپی، ویوز، پسندیدگیاں اور فالوورز۔۔۔ سب اہم ہیں۔اور بلی بلی پر آپ اپنی ویڈیوز کی کارکردگی سے متعلق اعداد و شمار بھی دیکھ سکتے ہیں۔وی او:اب آتے ہیں اصل سوال پر۔۔۔کیا بلی بلی سے کمائی ہوسکتی ہے؟جواب ہے۔۔۔ ممکن ہے، لیکن شرطوں کے ساتھ!پلیٹ فارم پر آمدنی کے مختلف نظام موجود ہیں، مگر ہر صارف کو فوری طور پر کمائی شروع ہوجائے، یہ ضروری نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: یوٹیوب کے بعد کمائی کا نیا میدان؟
اہلیت، موجودہ شرائط، آمدنی کے پروگرام اور رقم نکلوانے کے طریقے پہلے دیکھنا ہوں گے۔خاص طور پر پاکستان سے رقم وصول کرنے کے معاملے میں احتیاط ضروری ہے۔یعنی ویوز لاکھوں آجائیں۔۔۔لیکن اگر رقم نکلوانے کی سہولت دستیاب نہ ہو تو ساری محنت کس کام کی؟اس لیے بلی بلی کو صرف کمائی کا ذریعہ نہیں۔۔۔نئے ناظرین تک پہنچنے کے ایک اضافی پلیٹ فارم کے طور پر دیکھیں۔خبریں ہوں، تعلیم ہو، ٹیکنالوجی ہو یا گیمنگ۔۔۔اپنے اچھے مواد کو مختلف پلیٹ فارمز تک پہنچانا ایک نئی حکمت عملی ہوسکتی ہے۔









