تہران (پاک ترک نیوز )ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے کہا ہے کہ گزشتہ گھنٹوں کے دوران آبنائے ہرمز سے کوئی تجارتی جہاز یا آئل ٹینکر نہیں گزرا اور اس حوالے سے کیے گئے امریکی حکام کے دعوے بے بنیاد اور جھوٹ ہیں۔
پاسداران انقلاب کے شعبہ تعلقات عامہ کے بیان میں کہا گیا کہ آبنائے ہرمز میں کسی بھی قسم کی بحری آمد و رفت ان کے اعلان کردہ قواعد کے مطابق ہو گی۔
بیان میں خبردار کیا گیا کہ ان قواعد کے برعکس حرکت کرنے والے جہازوں کو سنگین خطرات کا سامنا ہوگا اور خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کو زبردستی روک لیا جائے گا۔












