تہران (پاک ترک نیوز )ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران کی تجاویز پر امریکا کا حتمی ردعمل آج قطری ثالثوں کے ذریعے ملنے کی توقع ہے۔عباس عراقچی کے مطابق ایران کی تجاویز قطری ثالثوں کے ذریعے امریکا تک پہنچائی جائیں گی، جبکہ آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے لیے ایرانی سپریم لیڈر کی جانب سے مقرر کردہ شرائط پر عملدرآمد ضروری ہوگا۔ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اگر امریکا کسی معاہدے یا پرامن حل کا خواہاں ہے تو ایران اپنی جانب سے قابلِ عمل حل پہلے ہی پیش کرچکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:حنا جاوید قتل کیس، پنجاب حکومت نے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دے دی
انہوں نے کہا کہ ایران کی جانب سے منصوبہ پیش کیے جانے کے بعد قطر اور پاکستان کی ثالثی کی کوششیں بھی زیادہ سنجیدہ مرحلے میں داخل ہوگئی ہیں۔












