تہران ( پاک ترک نیوز) ایران نے امریکا کے طیارہ بردار بحری بیڑے ابراہام لنکن پر کروز میزائل سے حملہ کر دیا ۔
اسرائیل کے کئی علاقوں پر بھی میزائل داغے گئے ، ایرانی بحریہ نے قیشم جزیرہ پر دشمن کا لڑاکا طیارہ مار گرایا۔
اردن کے الازرق فوجی اڈے پر بھی ڈورنز سے حملہ کیا گیا ،ایران نے بحرین میں ایمازون کی کلاوڈ فیسلیٹی بھی نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا گیا،ترجمان ایرانی فوج کے مطابق کمیں گاہوں پر حملوں میں کئی امریکی فوجی مارے گئے۔












