اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) حکومت نے آئی ایم ایف کو بجلی پر ان ٹارگٹڈ سبسڈی ختم کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔
ذرائع وزارت توانائی کے مطابق 500 ارب روپے کی پاور سبسڈی بی آئی ایس پی میں منتقل کی جائے گی ،صارفین سے بجلی کی قیمت پوری وصول کی جائے گی ،فیصلے سے 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے ، ایک سے زائد میٹر استعمال کر کے سستی بجلی لینے والے بھی زد میں آئیں گے۔
جنوری 2027 سے صرف بی آئی ایس پی کے ذریعے سبسڈی دینے کا پلان ہے،ذرائع کے مطابق دو سے تین میٹرز کی وجہ سے پروٹیکٹڈ صارفین بڑھ رہے ہیں ،پروٹیکٹڈ صارفین کی تعداد 1کروڑ سے بڑھ کر 2کروڑ 20لاکھ تک پہنچ چکی ،پاور ڈویژن کا بجلی بلز میں دی جانے والی سبسڈی کو پبلک کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
آئندہ بلز میں بجلی کی اصل قیمت کے ساتھ سبسڈی کی رقم بھی شامل کی جائے گی ،پاور ڈویژن حکام کے مطابق بجلی صارفین کا ڈیٹا بی آئی ایس پی رجسٹری سے منسلک کیا جائے گا، حکومت نے توانائی اصلاحات کو موسمیاتی اہداف سے جوڑنے کی یقین دہانی کرا دی۔












