بدھ , 9 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home اہم ترین 2

غزہ میں اموات 75 ہزار سے تجاوز،تباہی کی ہولناک تصویر بے نقاب

7 مہینے پہلے
A A
غزہ میں اموات 75 ہزار سے تجاوز،تباہی کی ہولناک تصویر بے نقاب
Share on Facebookwhatsapp

غزہ: (پاک ترک نیوز)غزہ کی پٹی میں جاری جنگ کے انسانی نقصان کے بارے میں آزاد اور مستند تحقیقات نے چونکا دینے والے انکشافات کیے ہیں۔
عالمی شہرت یافتہ طبی جریدے The Lancet Global Health میں شائع ہونے والی ایک بڑی تحقیق کے مطابق اکتوبر 2023 ءسے جنوری 2025 ءکے درمیان 75,200 سے زائد افراد پرتشدد واقعات میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ یہ تعداد غزہ کی جنگ سے پہلے کی تقریباً 22 لاکھ آبادی کا 3.4 فیصد بنتی ہے۔
یہ اعداد و شمار غزہ کی وزارتِ صحت کے سرکاری ریکارڈ سے تقریباً 34 فیصد زیادہ ہیں، جس میں اسی مدت کے دوران 49,090 “پرتشدد اموات” رپورٹ کی گئی تھیں۔
تاہم محققین کا کہنا ہے کہ وزارتِ صحت کے اعداد و شمار مبالغہ آمیز نہیں بلکہ دراصل کم از کم حد (“فلور”) کی نمائندگی کرتے ہیں، کیونکہ تباہ حال انفراسٹرکچر کے باعث ہر موت کا اندراج ممکن نہیں رہا۔
اس سروے میں 2,000 گھروں کے 9,729 افراد کا ڈیٹا جمع کیا گیا۔ تحقیق کے مرکزی مصنف، رائل ہولوے یونیورسٹی لندن کے ماہر معاشیات مائیکل سپاگٹ کے مطابق وزارتِ صحت کی رپورٹنگ شدید حالات کے باوجود قابلِ اعتماد ہے، مگر نظام کی تباہی کی وجہ سے مکمل تصویر سامنے نہیں آ پاتی۔
تحقیق میں 16,300 غیر پرتشدد اموات کا بھی اندازہ لگایا گیا، جن میں سے 8,540 اموات خراب رہائشی حالات، طبی نظام کی تباہی اور محاصرے کے نتیجے میں ہوئیں۔
مزید برآں اپریل 2025 ءتک 116,020 زخمیوں کا تخمینہ لگایا گیا، جن میں سے 29 سے 46 ہزار افراد کو پیچیدہ تعمیرِ نو سرجری کی ضرورت ہے۔
جنگ سے قبل غزہ میں 36 میں سے صرف 12 ہسپتال فعال رہ گئے، جبکہ پلاسٹک اور ری کنسٹرکٹیو سرجن صرف آٹھ تھے۔ ماہرین کے مطابق اگر طبی سہولیات مکمل طور پر بحال بھی ہو جائیں تو موجودہ سرجری کے بوجھ کو ختم کرنے میں ایک دہائی لگ سکتی ہے۔
محققین نے خبردار کیا ہے کہ اگر فوری جنگ بندی اور بین الاقوامی امداد نہ ملی تو ہزاروں افراد زندگی بھر معذوری کا شکار رہیں گے۔ یہ تحقیقات نہ صرف انسانی المیے کی شدت کو ظاہر کرتی ہیں بلکہ عالمی برادری کے لیے فوری اقدام کا مطالبہ بھی کرتی ہیں۔

موضوعات : gazagenocidal warisrael
ShareSend

متعلقہ خبریں

Forced displacement of Palestinians from Gaza unacceptable; eight Islamic nations, including Pakistan, deliver a categorical response to Israel.
اہم ترین 2

غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی نامنظور، پاکستان سمیت 8 اسلامی ممالک کا اسرائیل کو دوٹوک جواب

6 ستمبر , 2026
اسرائیل کی لبنان میں بمباری، 5 افراد شہید، 24 زخمی
اہم ترین 2

اسرائیل کی لبنان میں بمباری، 5 افراد شہید، 24 زخمی

5 ستمبر , 2026
Preservation of local seeds in Gaza, a ray of hope for farmers during war
تازہ ترین

غزہ میں مقامی بیجوں کا تحفظ، جنگ کے دوران کسانوں کے لیے امید کی کرن

5 ستمبر , 2026
ترکیہ اور اسرائیل میں علاقائی اثر و رسوخ کی دوڑ، کشیدگی میں اضافہ
تازہ ترین

ترکیہ اور اسرائیل میں علاقائی اثر و رسوخ کی دوڑ، کشیدگی میں اضافہ

30 اگست , 2026
Uganda to send 1,200 troops for the international stabilization force in Gaza.
تازہ ترین

غزہ میں عالمی استحکامی فورس، یوگنڈا ایک ہزار 200 فوجی بھیجے گا

29 اگست , 2026
Israel considering excluding Britain from Gaza ceasefire monitoring center.
تازہ ترین

اسرائیل کا برطانیہ کو غزہ جنگ بندی نگرانی مرکز سے نکالنے پر غور

28 اگست , 2026
اگلی خبر
ایران کا نیا راکٹ ٹیسٹ کرنے کا اعلان، خطے میں کشیدگی عروج پر، نوٹم جاری

ایران کا نیا راکٹ ٹیسٹ کرنے کا اعلان، خطے میں کشیدگی عروج پر، نوٹم جاری

یہ بھی پڑھیں

صدر آصف علی زرداری لندن سے وطن واپس روانہ

صدر آصف علی زرداری لندن سے وطن واپس روانہ

9 ستمبر , 2026
مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کا نکاح 12ستمبر کو ہو گا

مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کا نکاح 12ستمبر کو ہو گا

9 ستمبر , 2026
تیسرا ٹیسٹ: پاکستان ٹیم مشکلات کا شکار، 100 رنز پر 7 کھلاڑی آؤٹ

تیسرا ٹیسٹ: پاکستان ٹیم مشکلات کا شکار، 100 رنز پر 7 کھلاڑی آؤٹ

9 ستمبر , 2026
جاپان، ایشین گیمز کے میزبان شہر میں سیلابی صورتحال

جاپان، ایشین گیمز کے میزبان شہر میں سیلابی صورتحال

9 ستمبر , 2026
سانحہ پمز پر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق میں حکام کی طلبی

سانحہ پمز پر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق میں حکام کی طلبی

9 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔