پیر , 20 اپریل , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
ADVERTISEMENT
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home اہم ترین 2

ضمنی انتخابات: ن لیگ نے میدان مار لیا، کارکنوں کا جشن، بھنگڑے، مٹھائیاں تقسیم

5 مہینے پہلے
A A
ضمنی انتخابات: ن لیگ نے میدان مار لیا، کارکنوں کا جشن، بھنگڑے، مٹھائیاں تقسیم
Share on Facebookwhatsapp

لاہور: (دنیا نیوز) ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن نے میدان مار لیا، صرف ایک نشست پر پیپلزپارٹی کا امیدوار کامیاب ہوسکا۔
لیگی کارکنوں نے جیت کا جشن منایا، مٹھائیاں تقسیم کیں، ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے، کارکنوں نے شیر آیا، شیر آیا کی نعرے بازی کی، آتش بازی کا بھی شاندار مظاہرہ کیا گیا۔
پنجاب میں قومی اسمبلی کے غیر حتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ 129 میں مسلم لیگ ن کے امیدوار حافظ میاں نعمان 63 ہزار 441 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ آزاد امیدوار ارسلان احمد 29 ہزار 99 ووٹ حاصل کرسکے، آزاد امیدوار بجاش خان نیازی 6264 ووٹ حاصل کرسکے۔
اسی طرح حلقہ این اے 104 فیصل آباد کے تمام 375 پولنگ سٹیشن کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے تحت مسلم ليگ(ن) کے دانیال احمد 52 ہزار 791 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے، ان کے مدمقابل آزاد امیدوار رانا عدنان جاوید 19 ہزار 262 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
دوسری جانب این اے18ہری پور کے غیرحتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار بابر نواز خان ایک لاکھ 63 ہزار 996 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جبکہ آزاد امیدوار شہر ناز عمر ایوب ایک لاکھ 20 ہزار 220 ووٹ لیکر دوسرے نمبر رہیں۔
حلقہ این اے 185 ڈیرہ غازی خان 2 کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے تحت مسلم ليگ(ن) کے محمود قادر خان جیت گئے، پیپلز پارٹی کے دوست محمد کھوسہ دوسرے نمبر پر رہے، ن لیگ کے محمود قادر خان نے 82413 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی، پیپلزپارٹی کے دوست محمد کھوسہ 48262 ووٹ لے سکے۔
این اے 143 چیچہ وطنی کے مکمل غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق ن لیگ نے کامیابی حاصل کرلی، ن لیگ کے طفیل جٹ 1 لاکھ 36 ہزار 313 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے، آزاد امیدوار ضرار اکبر 13 ہزار 120 ووٹ لے سکے۔
حلقہ این اے 96 فیصل آباد کے تمام پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم ليگ(ن) کے محمد بلال بدر 93 ہزار 9 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے، جبکہ آزاد امیدوار نواب شير وسير 43 ہزار 25 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
پنجاب اسمبلی کے حلقوں کےغیرحتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 73 سرگودھا کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے تحت مسلم ليگ(ن) کے میاں سلطان علی رانجھا 71 ہزار 770 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جبکہ ان کے مدمقابل آزاد امیدوار مہر محسن رضا 12970 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 87 میانوالی 3 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم ليگ(ن) کے علی حیدر نور خان نیازی 67870 ووٹ لیکر پہلے نمبر پر آگئے، ان کے مدمقابل آزاد امیدوار محمد ایاز خان نیازی 6368 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
اسی طرح پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 98 فیصل آباد 1 کے تمام پولنگ سٹیشنز کے نتائج کے مطابق ن لیگ کے آزاد علی تبسم 44 ہزار 388 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جبکہ ان کے مدمقابل آزاد امیدوار محمد اصغر ملک 35 ہزار 246 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 115 فیصل آباد 18 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق ن لیگ کے محمد طاہر پرویز 49046 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جبکہ ان کے مدمقابل آزاد امیدوار محمد اصغر 1898 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 116 فیصل آباد 19 کے تمام پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم ليگ (ن) کے احمد شہریار 48 ہزار 824 ووٹ لیکر پہلے نمبر پر رہے، آزاد امیدوار ملک اصغر علی قیصر 11 ہزار 429 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 203 چیچہ وطنی کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے تحت مسلم ليگ (ن) کے چودھری حنیف جٹ کامیاب ہوگئے، آزاد امیدوار فلک شیر دوسرے نمبر پر رہے، ن لیگ کے چودھری حنیف جٹ 46820 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے، آزاد امیدوار فلک شیر 10ہزار975 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 269 مظفر گڑھ کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے میاں علمدارعباس قریشی 55ہزار 868 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے، جبکہ ان کے مدمقابل آزاد امیدوار محمد اقبال خان پتافی دوسرے نمبر پر رہے۔

موضوعات : elecationspakistanvotesvotews
ShareSend

متعلقہ خبریں

پاکستان سے حج آپریشن شروع
اہم ترین 3

پاکستان سے حج آپریشن شروع

18 اپریل , 2026
جنگ بندی کے بعد پہلا جہاز کراچی بندرگاہ پر لنگر انداز
تازہ ترین

جنگ بندی کے بعد پہلا جہاز کراچی بندرگاہ پر لنگر انداز

11 اپریل , 2026
پاکستانی لڑاکا طیارے سعودی عرب میں تعینات
اہم ترین 2

پاکستانی لڑاکا طیارے سعودی عرب میں تعینات

11 اپریل , 2026
Pakistan's silent diplomacy, Trump's big order to Netanyahu
تازہ ترین

پاکستان کی خاموش سفارتکاری، ٹرمپ کا نیتن یاہو کو بڑا حکم

11 اپریل , 2026
Pakistan's remittances increase
تازہ ترین

پاکستان کی ترسیلات زر میں اضافہ

10 اپریل , 2026
India violates 4 agreements, report presented in Parliament
پاکستان

بھارت کی طرف سے 4معاہدوں کی خلاف ورزی ،رپورٹ پارلیمنٹ میں پیش

9 اپریل , 2026
اگلی خبر
ٹی ایم ٹی جی کے شیئرز میں بڑی گراوٹ ، ڈونلڈ ٹرمپ کی دولت میں 280 ارب روپے کی کمی

ٹی ایم ٹی جی کے شیئرز میں بڑی گراوٹ ، ڈونلڈ ٹرمپ کی دولت میں 280 ارب روپے کی کمی

یہ بھی پڑھیں

How much enriched uranium does Iran have

ایران کے پاس کتنا افزودہ یورینیم ہے؟

20 اپریل , 2026
گلگت بلتستان میں ن لیگ کے امیدوار کون ؟

گلگت بلتستان میں ن لیگ کے امیدوار کون ؟

20 اپریل , 2026
7.5 magnitude earthquake hits northern Japan; tsunami warning issued

شمالی جاپان میں 7.5 شدت کا زلزلہ؛ سونامی وارننگ جاری

20 اپریل , 2026
پاکستان ،مصر کی انسداد دہشت گردی مشق مکمل

پاکستان ،مصر کی انسداد دہشت گردی مشق مکمل

20 اپریل , 2026
ایرانی جہاز قبضے میں لینے پر چین کا اظہار تشویش

ایرانی جہاز قبضے میں لینے پر چین کا اظہار تشویش

20 اپریل , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔