منگل , 15 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home اہم ترین 2

بلاول بھٹو اور وفاقی وزراء کی ملاقات ،حکومت کی تحفظات دورکرنے کی یقین دہانی

2 مہینے پہلے
A A
بلاول بھٹو اور وفاقی وزراء کی ملاقات ،حکومت کی تحفظات دورکرنے کی یقین دہانی
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد (پاک ترک نیوز ) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وفاقی وزراء کے درمیان ملاقات ہوئی ہے جس میں آزاد کشمیر کی مجموعی سیاسی صورتحال، انتخابی ماحول اور امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں وفاقی وزراء رانا ثنا اللہ اور امیر مقام بھی موجود تھے، جبکہ پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر کے انتخابی عمل سے متعلق اپنے تحفظات وفاقی وزراء کے سامنے رکھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزراء نے تمام مسائل باہمی مشاورت سے حل کرنے کی یقین دہانی کرائی، جبکہ دوسرے مرحلے کے عام انتخابات کے لیے سیکیورٹی مزید سخت بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ حساس علاقوں میں اضافی سیکیورٹی انتظامات بھی کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق انتخابی مہم کے دوران کسی بھی سیاسی رہنما یا کارکن کی جانب سے اسلحے کی نمائش پر پابندی عائد کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

ملاقات میں پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان اس بات پر بھی اتفاق ہوا کہ انتخابات کے دوسرے اور تیسرے مرحلے میں فول پروف سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے مشترکہ حکمت عملی اپنائی جائے گی۔ پہلے مرحلے میں سامنے آنے والی بدانتظامیوں کے پیش نظر مزید سخت انتظامات کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق انتخابی ضابطہ اخلاق پر مؤثر عملدرآمد، پرامن انتخابی ماحول برقرار رکھنے اور سیاسی کشیدگی کم کرنے پر بھی زور دیا گیا۔ دونوں جماعتوں نے سیاسی مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھنے، رابطوں میں تسلسل برقرار رکھنے اور باہمی تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان معاملات کو بہتر بنانے کے لیے مشترکہ سیاسی کمیٹی کے قیام پر بھی غور کیا گیا، جس پر جلد پیش رفت کا امکان ہے۔

ملاقات میں آزاد کشمیر میں شفاف، پرامن اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد کو دونوں جماعتوں کی مشترکہ ترجیح قرار دیا گیا۔

موضوعات : BILAWAL BHUTOconcernsmeets fedconcernseral ministers
ShareSend

متعلقہ خبریں

منگنی ہوئی نہ ہی شادی ،بلاول بھٹو بول پڑے
پاکستان

منگنی ہوئی نہ ہی شادی ،بلاول بھٹو بول پڑے

31 اگست , 2026
تحفظات دور نہ ہوئے تو ن لیگ سے تعاون نہیں کریں گے، بلاول بھٹو
اہم ترین 3

تحفظات دور نہ ہوئے تو ن لیگ سے تعاون نہیں کریں گے، بلاول بھٹو

19 اگست , 2026
بلاول بھٹو کی قیادت میں پی پی وفد کی محمود اچکزئی سے ملاقات
پاکستان

بلاول بھٹو کی قیادت میں پی پی وفد کی محمود اچکزئی سے ملاقات

19 اگست , 2026
وفاقی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو گئی ،بلاول بھٹو زرداری
پاکستان

وفاقی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو گئی ،بلاول بھٹو زرداری

7 اگست , 2026
بلاول بھٹو زرداری نے آزاد کشمیر الیکشن کو خونی اور قاتل قرار دیدیا
اہم ترین 2

بلاول بھٹو زرداری نے آزاد کشمیر الیکشن کو خونی اور قاتل قرار دیدیا

3 اگست , 2026
پاکستان کی فوج ہماری ریڈ لائن ہے، بلاول بھٹو زرداری
پاکستان

پاکستان کی فوج ہماری ریڈ لائن ہے، بلاول بھٹو زرداری

31 جولائی , 2026
اگلی خبر
سونے کی قیمت میں اضافہ، چاندی سستی

سونے کی قیمت میں اضافہ، چاندی سستی

یہ بھی پڑھیں

Saudi Crown Prince Mohammed bin Salman will visit Egypt today.

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان آج مصر کا دورہ کریں گے

15 ستمبر , 2026
Turkey's first mission to the moon, preparation and installation of the spacecraft complete

ترکیہ کا چاند پر پہلا مشن، خلائی جہاز کی تیاری اور تنصیب مکمل

15 ستمبر , 2026
Major plan by a US defense company five prototypes of 'Valkyrie' autonomous combat aircraft to be produced.

امریکی دفاعی کمپنی کا بڑا منصوبہ، ویکٹس خودکار جنگی طیاروں کے نمونے پانچ کر دیے جائیں گے

15 ستمبر , 2026
Turkey's Akinci drone hits target 250 km away

ترکیہ کا اکینجی ڈرون 250 کلومیٹر دور ہدف پر جا لگا

15 ستمبر , 2026
Ishaq Dar holds telephonic conversation with Rafael Grossi, discusses regional situation

اسحاق ڈار کی رافیل گروسی سے ٹیلی فونک گفتگو، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

15 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔