کراچی (پاک ترک نیوز )ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اضافہ جبکہ چاندی کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا ایک ہزار روپے مہنگا ہونے کے بعد 4 لاکھ 27 ہزار 436 روپے کا ہو گیا۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 857 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 3 لاکھ 66 ہزار 457 روپے ہو گئی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 10 ڈالر اضافے کے بعد 4,050 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔
دوسری جانب مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی 76 روپے سستی ہو کر 6,215 روپے کی ہو گئی، جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 65 روپے کمی کے بعد 5,328 روپے ہو گئی۔
عالمی مارکیٹ میں چاندی 57.36 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ کر رہی ہے۔












