واشنگٹن(پاک ترک نیوز )بحیرہ احمر میں تجارتی جہازوں پر حملے، عالمی منڈی میں برطانوی خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی
عالمی مارکیٹ میں برطانوی خام تیل کی قیمت میں7 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا جس کے بعد برطانوی خام تیل کی قیمت جون کے بعد سے بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
برطانوی خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے بھی تجاوز کر گئی، امریکی خام تیل کی قیمت میں بھی 5 فیصد کا اضافہ ہوا، امریکی خام تیل کی نئی قیمت 91.76 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔












