منگل , 21 اپریل , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
ADVERTISEMENT
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home اہم ترین 3

ایران کیخلاف سعودی سرزمین استعمال نہیں ہونے دیں گے، محمد بن سلمان کا اعلان

3 مہینے پہلے
A A
ایران کیخلاف سعودی سرزمین استعمال نہیں ہونے دیں گے، محمد بن سلمان کا اعلان
Share on Facebookwhatsapp

ریاض : (پاک ترک نیوز)مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی عسکری کشیدگی کے دوران سعودی عرب نے ایک فیصلہ کن اور غیر معمولی سفارتی پیغام دے دیا ہے۔
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ایران کے صدر مسعود پزشکیان سے براہِ راست ٹیلی فونک رابطے میں واضح کر دیا کہ سعودی عرب اپنی سرزمین یا فضائی حدود کو ایران کے خلاف کسی بھی قسم کی فوجی کارروائی کے لیے استعمال ہونے کی اجازت نہیں دے گا۔
سعودی ذرائع کے مطابق یہ گفتگو ایک نہایت حساس وقت میں ہوئی، جب خطے میں امریکی عسکری نقل و حرکت اور ایران کے خلاف ممکنہ اقدامات کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔
ولی عہد محمد بن سلمان نے گفتگو کے دوران ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے احترام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب خطے میں جنگ نہیں بلکہ استحکام اور سیاسی حل کا حامی ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ ریاض کسی بھی ملک، حتیٰ کہ اپنے قریبی اتحادیوں کو بھی یہ اجازت نہیں دے گا کہ وہ سعودی حدود کو کسی تیسرے ملک کے خلاف استعمال کریں۔
ان کے مطابق سعودی پالیسی کا بنیادی مقصد خطے کو ایک نئی تباہ کن جنگ سے بچانا اور سفارتی ذرائع سے مسائل کا حل تلاش کرنا ہے۔ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے سعودی موقف کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے ولی عہد کا شکریہ ادا کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران خطے میں کسی بھی تصادم سے گریز چاہتا ہے اور ایسے تمام قانونی اور سفارتی اقدامات کی حمایت کرتا ہے جو امن اور استحکام کی ضمانت بن سکیں۔
ایرانی صدر نے مسلم دنیا کے درمیان اتحاد اور مشترکہ لائحہ عمل کی ضرورت پر بھی زور دیا اور کہا کہ صرف باہمی تعاون ہی مشرقِ وسطیٰ کو عدم استحکام، معاشی دباؤ اور بیرونی مداخلت سے نکال سکتا ہے۔
گفتگو کے دوران صدر پزشکیان نے امریکا اور اسرائیل پر الزام عائد کیا کہ وہ معاشی دباؤ، پابندیوں اور سیاسی اشتعال کے ذریعے خطے کو کشیدگی کی طرف دھکیل رہے ہیں، تاہم انہوں نے کہا کہ ایرانی قوم ایسے دباؤ کے سامنے نہ جھکی ہے اور نہ جھکے گی۔

موضوعات : Muhammad Bin SalmanUnited States
ShareSend

متعلقہ خبریں

ذوالفقار میزائل کی گونج! اسرائیل اور امریکا کیلئے نیا خوفناک چیلنج
تازہ ترین

ذوالفقار میزائل کی گونج! اسرائیل اور امریکا کیلئے نیا خوفناک چیلنج

24 فروری , 2026
امریکا کا سعودی عرب پر پاکستانی اور ترک دفاعی منصوبوں سے دور رہنے کیلئے دبائو
اہم ترین 3

امریکا کا سعودی عرب پر پاکستانی اور ترک دفاعی منصوبوں سے دور رہنے کیلئے دبائو

24 فروری , 2026
امریکا کے مثبت اشارے، ڈیل بھی ممکن، جنگ کی تیاری بھی مکمل، ایران کا بڑا اعلان!
اہم ترین 2

امریکا کے مثبت اشارے، ڈیل بھی ممکن، جنگ کی تیاری بھی مکمل، ایران کا بڑا اعلان!

23 فروری , 2026
ایران اپنے حساس فوجی مقامات کیساتھ کیا کر رہا ہے؟سیٹلائٹ تصاویر جاری
تازہ ترین

ایران اپنے حساس فوجی مقامات کیساتھ کیا کر رہا ہے؟سیٹلائٹ تصاویر جاری

20 فروری , 2026
امریکہ کا ایران پر حملہ کب؟ٹرمپ دو راہے پر، فیصلہ جلد متوقع، عالمی سطح پر ہلچل
اہم ترین

امریکہ کا ایران پر حملہ کب؟ٹرمپ دو راہے پر، فیصلہ جلد متوقع، عالمی سطح پر ہلچل

19 فروری , 2026
امریکہ ایران پر 800 جہازوں سے حملہ کریگا؟ ایران الرٹ، میزائل لاک
تازہ ترین

امریکہ ایران پر 800 جہازوں سے حملہ کریگا؟ ایران الرٹ، میزائل لاک

18 فروری , 2026
اگلی خبر
برفباری نے ملک منجمد کر دیا،شاہراہیں بند، سیاح محصور، درجنوں گاڑیاں برف میں دفن

برفباری نے ملک منجمد کر دیا،شاہراہیں بند، سیاح محصور، درجنوں گاڑیاں برف میں دفن

یہ بھی پڑھیں

ڈیل نہ ہوئی تو بم پھٹنا شروع ہو جائیں گے ،ڈونلڈ ٹرمپ

ڈیل نہ ہوئی تو بم پھٹنا شروع ہو جائیں گے ،ڈونلڈ ٹرمپ

20 اپریل , 2026
  اسحاق ڈار کا ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلیفونک رابطہ

  اسحاق ڈار کا ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلیفونک رابطہ

20 اپریل , 2026
وزیراعظم شہبازشریف سے یورپی کونسل کے صدر کا رابطہ

وزیراعظم شہبازشریف سے یورپی کونسل کے صدر کا رابطہ

20 اپریل , 2026
امریکی صدر کا آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ختم کرنے پر غور، امریکی وفد پاکستان پہنچ رہا ہے ،ٹرمپ

امریکی صدر کا آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ختم کرنے پر غور، امریکی وفد پاکستان پہنچ رہا ہے ،ٹرمپ

20 اپریل , 2026
امریکا نے ایرانی جہاز پر حملے کی ویڈیو جاری کر دی

امریکا نے ایرانی جہاز پر حملے کی ویڈیو جاری کر دی

20 اپریل , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In