منگل , 8 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home پاکستان

برفباری نے ملک منجمد کر دیا،شاہراہیں بند، سیاح محصور، درجنوں گاڑیاں برف میں دفن

7 مہینے پہلے
A A
برفباری نے ملک منجمد کر دیا،شاہراہیں بند، سیاح محصور، درجنوں گاڑیاں برف میں دفن
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد:(پاک ترک نیوز)ملک کے بالائی اور مغربی حصوں میں جاری شدید برفباری نے نظامِ زندگی مفلوج کر کے رکھ دیا ہے۔ مختلف علاقوں میں سڑکیں بند، ٹریفک معطل اور زمینی رابطے ٹوٹ گئے ہیں، جس کے باعث عوام اور سیاح دونوں شدید مشکلات کا شکار ہیں۔
خیبرپختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں وقفے وقفے سے ہونے والی برفباری نے آمدورفت کو بری طرح متاثر کیا۔
کئی قومی و علاقائی شاہراہوں پر درجنوں گاڑیاں برف میں پھنس گئیں، جبکہ متعدد دیہی آبادیوں کا شہروں سے رابطہ مکمل طور پر منقطع ہو چکا ہے۔
مری اور گلیات میں صورتحال کے پیش نظر سیاحوں کی آمد محدود کر دی گئی ہے۔ حکام کے مطابق شدید سردی، پھسلن اور کم حدِ نگاہ کے باعث کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بچنے کے لیے غیر ضروری سفر سے گریز ضروری ہے۔
آزاد کشمیر کے علاقے لیپہ ویلی میں ریشاںموجی سڑک پر برفانی طوفان کے دوران لاپتا ہونے والے چار افراد کو مقامی لوگوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے شیر گلی کے مقام سے بحفاظت نکال لیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق متاثرہ افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے اور کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔گلگت بلتستان میں بارش اور برفباری کے بعد ضلع غذر کی تمام تحصیلیں زمینی رابطے سے کٹ گئی ہیں۔
یاسین اور پھنڈر میں ایک فٹ سے زیادہ برف پڑنے سے روزمرہ زندگی ٹھپ ہو گئی ہے، جبکہ سکردو اور اطراف میں پانچ انچ برف ریکارڈ کی گئی۔ کھرمنگ، شگر اور گانچھے جانے والی اہم سڑکیں بھی بند ہیں۔
خیبرپختونخوا کے جنوبی وزیرستان، اورکزئی، لوئر اور اپر دیر میں بھی شدید برفباری کے باعث ٹریفک معطل ہے۔ مالم جبہ میں 37 انچ، کالام میں سات اور پاراچنار میں پانچ انچ برف پڑنے کی اطلاعات نے صورتحال کو مزید سنگین بنا دیا ہے۔
سرپٹوڈنڈا میں پھنسے آٹھ افراد کو ریسکیو ٹیموں نے بحفاظت نکال لیا۔شاہراہِ کاغان اور پارس کے علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں، جبکہ کئی مقامات پر برف ہٹانے کا کام جاری ہے۔گلیات میں ایک فٹ تک برف جمع ہونے سے لوگ گھروں میں محصور ہو گئے ہیں۔
انتظامیہ نے سیاحوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ موسم بہتر ہونے تک پہاڑی علاقوں کا رخ نہ کریں۔مری میں دن بھر برفباری جاری رہی، جہاں نو انچ تک برف پڑ چکی ہے۔
اگرچہ مری ایکسپریس وے ٹریفک کے لیے کھلا رکھا گیا ہے، تاہم انتظامیہ ہائی الرٹ پر ہے۔بلوچستان میں کوئٹہ میں پانچ اور قلات میں دو انچ برف ریکارڈ کی گئی، جبکہ زیارت، مستونگ، کان مہترزئی اور مسلم باغ سمیت کئی علاقوں میں سردی کی شدت اور برفباری نے نظامِ زندگی متاثر کر دیا ہے۔
سندھ کے پہاڑی سیاحتی مقام گورکھ ہل پر بھی موسمِ سرما کی پہلی برفباری کے بعد درجہ حرارت نقطۂ انجماد سے نیچے چلا گیا ہے۔آزاد کشمیر کے دیہی علاقوں میں بند سڑکوں کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
بھیڈی کے علاقے میں ایک بیمار شخص کو اسٹریچر پر ڈال کر باغ اسپتال منتقل کیا گیا۔ مقامی آبادی نے فوری طور پر سڑکوں کی بحالی، ایمبولینس سہولت اور طبی عملے کی دستیابی کا مطالبہ کیا ہے۔

موضوعات : pakistansnowfallweather
ShareSend

متعلقہ خبریں

ایشین گیمز کرکٹ کا شیڈول ، پاکستان کا پہلا مقابلہ 17ستمبر کو تھائی لینڈ سےہو گا
تازہ ترین

ایشین گیمز کرکٹ کا شیڈول ، پاکستان کا پہلا مقابلہ 17ستمبر کو تھائی لینڈ سےہو گا

8 ستمبر , 2026
پاکستان اور جاپان کے درمیان سیلاب سے تحفظ کے منصوبے کیلئے گرانٹ معاہدے پر دستخط
پاکستان

پاکستان اور جاپان کے درمیان سیلاب سے تحفظ کے منصوبے کیلئے گرانٹ معاہدے پر دستخط

7 ستمبر , 2026
Investment agreement between Pakistan and Australia likely to be signed soon
تازہ ترین

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سرمایہ کاری معاہدہ جلد طے پانے کا امکان

7 ستمبر , 2026
New spell of monsoon rains; weather pleasant in several cities.
تازہ ترین

مون سون بارشوں کا نیا اسپیل، کئی شہروں میں موسم خوشگوار

6 ستمبر , 2026
Development of a new long-range combat drone in Pakistan.
تازہ ترین

پاکستان میں طویل فاصلے تک مار کرنے والے نئے جنگی ڈرون کی تیاری

4 ستمبر , 2026
More torrential rains forecast for the country.
تازہ ترین

ملک میں مزید موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی

3 ستمبر , 2026
اگلی خبر
انڈین ریاست مہاراشٹرا کے نائب وزیراعلیٰ اجیت پاوار طیارہ حادثے میں ہلاک

انڈین ریاست مہاراشٹرا کے نائب وزیراعلیٰ اجیت پاوار طیارہ حادثے میں ہلاک

یہ بھی پڑھیں

Robot ready to guide blind people

نابینا افراد کی رہنمائی کے لیے روبوٹ تیار

8 ستمبر , 2026
امریکی قرض 40 کھرب ڈالر تک پہنچ گیا، صرف سود کی ادائیگی سالانہ 12 کھرب 50 ارب ڈالر درکار

امریکی قرض 40 کھرب ڈالر تک پہنچ گیا، صرف سود کی ادائیگی سالانہ 12 کھرب 50 ارب ڈالر درکار

8 ستمبر , 2026
ایشین گیمز کرکٹ کا شیڈول ، پاکستان کا پہلا مقابلہ 17ستمبر کو تھائی لینڈ سےہو گا

ایشین گیمز کرکٹ کا شیڈول ، پاکستان کا پہلا مقابلہ 17ستمبر کو تھائی لینڈ سےہو گا

8 ستمبر , 2026
27 ستمبر کو پی ٹی آئی کا ممکنہ احتجاج ،پولیس کی پکڑ دھکڑ

27 ستمبر کو پی ٹی آئی کا ممکنہ احتجاج ،پولیس کی پکڑ دھکڑ

8 ستمبر , 2026
آٹو موبائل پالیسی، 2031 تک درآمدی ٹیرف 15 فیصد تک لانے کی تجویز

آٹو موبائل پالیسی، 2031 تک درآمدی ٹیرف 15 فیصد تک لانے کی تجویز

8 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔