جمعہ , 24 اپریل , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
ADVERTISEMENT
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

امریکا کا ایران پر حملہ پوری دنیا کیلئے تباہ کن ہوگا: روس کی وارننگ

3 مہینے پہلے
A A
امریکا کا ایران پر حملہ پوری دنیا کیلئے تباہ کن ہوگا: روس کی وارننگ
Share on Facebookwhatsapp

ماسکو: (پاک ترک نیوز)عالمی سیاست خطرناک موڑ پر پہنچ گئی۔ روس کھل کر میدان میں آ گیا۔ امریکا کی ایران پر حملے کی دھمکیوں پر ماسکو نے دو ٹوک الفاظ میں خبردار کر دیا ہے کہ یہ قدم مشرقِ وسطیٰ اور پوری دنیا کے لیے تباہ کن ثابت ہوگا۔
روسی وزارتِ خارجہ نے اپنے سخت بیان میں کہا ہے کہ ایران کے اندرونی معاملات میں بیرونی مداخلت ناقابلِ قبول ہے۔ اگر امریکا نے احتجاج کو بہانہ بنا کر ایران پر حملہ کیا تو اس کے نتائج انتہائی سنگین ہوں گے۔ کیونکہ جون 2025 ء میں ایران کے خلاف امریکی کارروائی کے بعد خطہ پہلے ہی شدید عدم استحکام کا شکار ہے۔ ایک نئی جنگ عالمی سلامتی کو براہِ راست خطرے میں ڈال دے گی۔


روسی وزیرِ خارجہ سرگئی لاوروف نے واضح کیا ہے کہ روس اور ایران کے تعلقات کسی دباؤ سے کمزور نہیں ہوں گے کیونکہ یہ تعلقات دونوں ممالک کے بنیادی قومی مفادات سے جڑے ہیں۔ لاوروف نے یورپ کی جنگی تیاریوں کے بیانات کو غیر حقیقت پسندانہ قرار دیا اور کہا کہ دنیا کو ایک اور بڑی جنگ کی طرف دھکیلنا خود کشی کے مترادف ہوگا۔روس نے امریکہ پر الزام لگایا ہے کہ وہ ایران کے اندر جاری احتجاج کو ہوا دے رہا ہے، جبکہ مغربی پابندیاں ایرانی معیشت کو تباہ کرکے عوامی غصے کو بڑھا رہی ہیں۔
ماسکو کا دعویٰ ہے کہ اب ان مظاہروں میں بیرونِ ملک سے منظم مسلح عناصر شامل ہو چکے ہیں، جن کا مقصد ایران کو عدم استحکام سے دوچار کرنا ہے۔


دوسری جانب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی مظاہرین کو کھلی حمایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ “مدد آ رہی ہے”۔ تاہم روس نے خبردار کیا ہے کہ ایسی کسی بھی “مدد” کا مطلب اگر فوجی مداخلت ہوا تو اس کے اثرات صرف ایران تک محدود نہیں رہیں گے۔ روس نے اپنے شہریوں کو ایران میں احتیاط برتنے کا مشورہ دیا ہے، لیکن ساتھ ہی امید ظاہر کی ہے کہ حالات معمول پر آئیں گے۔ سوال یہ ہے کہ کیا امریکا روس کی اس وارننگ کو سنجیدگی سے لے گا؟ یا دنیا ایک نئی عالمی جنگ کے دہانے پر کھڑی ہے؟

موضوعات : Donald TrumpiranrussiaSergei LavrovUnited States
ShareSend

متعلقہ خبریں

اسحاق ڈار کی وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام سے میٹنگ
اہم ترین 3

اسحاق ڈار کی وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام سے میٹنگ

24 اپریل , 2026
ایرانی وزیر خارجہ کی آج رات اسلام آباد آمد متوقع
اہم ترین

ایرانی وزیر خارجہ کی آج رات اسلام آباد آمد متوقع

24 اپریل , 2026
America, Israel's threats to Iran, has the path to negotiations been closed
تازہ ترین

امریکا ،اسرائیل کی ایران کو دھمکیاں ، کیا مذاکرات کا راستہ بند ہو گیا؟

24 اپریل , 2026
There are no fundamentalists or moderates in Iran, Iranian President, Speaker respond to Trump
تازہ ترین

ایران میں نہ کوئی بنیاد پرست ہے نہ کوئی میانہ رو،ایرانی صدر،سپیکر کا ٹرمپ کو جواب

24 اپریل , 2026
ایران کا امریکی حملوں میں 5عرب ریاستوں کی سرزمین کےاستعمال پر احتجاج
اہم ترین 2

ایران کا امریکی حملوں میں 5عرب ریاستوں کی سرزمین کےاستعمال پر احتجاج

23 اپریل , 2026
Israeli spy executed in Iran
تازہ ترین

ایران میں اسرائیلی جاسوس کو پھانسی

23 اپریل , 2026
اگلی خبر
امریکا کا بڑا وار: چینی کمپنیوں کیلئے جدید AI چِپس تک رسائی بند

امریکا کا بڑا وار: چینی کمپنیوں کیلئے جدید AI چِپس تک رسائی بند

یہ بھی پڑھیں

وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس ،اسحاق ڈار کی ایران سے رابطے پر بریفنگ

وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس ،اسحاق ڈار کی ایران سے رابطے پر بریفنگ

24 اپریل , 2026
امریکی وفد کا آج واشنگٹن سے پاکستان روانہ ہونے کا امکان

امریکی وفد کا آج واشنگٹن سے پاکستان روانہ ہونے کا امکان

24 اپریل , 2026
جیل میں بند اعجاز چودھری کی طبیعت خراب

جیل میں بند اعجاز چودھری کی طبیعت خراب

24 اپریل , 2026
اسحاق ڈار کی وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام سے میٹنگ

اسحاق ڈار کی وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام سے میٹنگ

24 اپریل , 2026
ایرانی وزیر خارجہ کی آج رات اسلام آباد آمد متوقع

ایرانی وزیر خارجہ کی آج رات اسلام آباد آمد متوقع

24 اپریل , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔