کراچی ( پاک ترک نیوز) سونے اور چاندی کی قیمت میں بڑی کمی ہو گئی ، فی تولہ سونا 12627 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 42 ہزار 436 روپے کا ہوگیا۔
دس گرم گرام سونا 11364 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 78 ہزار 170 روپے کا ہوگیا۔عالمی مارکیٹ میں سونا 126 ڈالر کمی سے 4200 ڈالر فی اونس ہوگیا۔
فی تولہ چاندی 385 روپے کم ہو کر 6929 روپے کی ہوگئی ، 10 گرام چاندی 352 کم ہو کر 5893 روپے کی ہوگی،عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی 3.8 ڈالر کمی سے 64 ڈالر ہوگئی۔












