لاہور(پاک ترک نیوز ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹرز کو مختلف لیگز کے لیے این او سی جاری کردیئے۔
قومی کرکٹرز کو ابوظہبی میں ٹی 10 لیگ اور آئی ایل ٹی 20 کے لیے این او سی جاری کیے گئے ہیں۔ابوظہبی کیلئے این او سی 25 نومبر تک اور دبئی کی ٹی 20 لیگ کے لیے 3 کرکٹرز کو 2 دسمبر سے 4 جنوری تک این او سی جاری کیے گئے ہیں۔
دبئی کی ٹی 20 لیگ کیلئے فخر زمان، حسن نواز اور نسیم شاہ کو جبکہ ابوظہبی کے لیے خواجہ نافع، افتخار احمد، سلمان ارشاد، محمد عامر، آصف علی، عرفات منہاس، عرفان خان نیازی، اعظم خان، شاہنواز دہانی، عباس آفریدی، عاکف جاوید، میر حمزہ، عبید شاہ اور زمان خان کو این او سی جاری کیے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ بابر اعظم، محمد رضوان، شاہین شاہ آفریدی، شاداب خان، حارث رؤف اور حسن علی کو پہلے ہی بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کے لیے این او سی ملے ہوئے ہیں۔












