لاہور( پاک ترک نیوز) ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے والے قومی کرکٹرز کی کھانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس پر شائقین کی جانب سے کھلاڑیوں کی فٹنس کو لے کر تنقید کی جارہی ہے۔
پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون ٹورنامنٹ میں شریک کھلاڑیوں کی وائرل ویڈیو میں انہیں کابلی پلاؤ سمیت مختلف کھانے کھاتے اور سافٹ ڈرنک پیتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو سامنے آنے کے بعد شائقین کا کہنا ہے کہ قومی کرکٹرز کی فٹنس اعلیٰ معیار کی نہ ہونے کی ایک وجہ دورانِ ٹورنامنٹ ایسی خوراک کا استعمال بھی ہوسکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں ایمرجنسی نہیں، چند عناصر شناخت کی بنیاد پر علیحدگی چاہتے ہیں: سرفراز بگٹی
ماہر غذائیت کے مطابق میچز کے دوران خوراک کے معاملے میں کوتاہی نہیں برتنی چاہیے، کیونکہ مرغن اور غیر متوازن خوراک کھلاڑیوں کی فٹنس اور کارکردگی پر منفی اثر ڈال سکتی ہے۔ماہر غذائیت کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو میچز اور تربیتی سرگرمیوں کے دوران متوازن اور غذائیت سے بھرپور خوراک کو ترجیح دینی چاہیے۔












