ہفتہ , 12 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

امریکا سعودی عرب کو ایف-35 طیارے اور ٹینک فراہم کریگا

10 مہینے پہلے
A A
امریکا سعودی عرب کو ایف-35 طیارے اور ٹینک فراہم کریگا
Share on Facebookwhatsapp

واشنگٹن ( پاک ترک نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کو باضابطہ طور پر ’’اہم نان نیٹو اتحادی‘‘ قرار دینے کا اعلان کیا جبکہ دونوں ممالک نے دفاع، جوہری توانائی، مصنوعی ذہانت اور اہم معدنیات کے شعبوں میں بھی نئے معاہدوں کا اعلان کیا۔
وائٹ ہاؤس میں منعقدہ بلیک ٹائی ڈنر کے دوران ٹرمپ نے اعلان کیا کہ امریکا سعودی عرب کے ساتھ عسکری تعاون کو نئی سطح پر لے جا رہا ہے اور مملکت کو باضابطہ طور پر ’’اہم نان نیٹو اتحادی‘‘ کا درجہ دے رہا ہے۔
یہ سٹیٹس اہم فوجی اور معاشی مراعات فراہم کرتا ہے، تاہم سکیورٹی کی براہِ راست ضمانت شامل نہیں ہوتی۔
امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے جوہری تنصیبات پر امریکا کے جون میں کیے گئے حملوں نے سعودی عرب کو ’’مزید محفوظ‘‘ بنا دیا ہے۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق دونوں ملکوں کے درمیان اس موقع پر اسٹریٹجک ڈیفنس ایگریمنٹ پر بھی دستخط ہوئے، جو مشرقِ وسطیٰ میں دہشت قائم کرنے، امریکی دفاعی کمپنیوں کے لیے سعودی عرب میں کام آسان کرنے اور امریکا کے اخراجات میں کمی لانے کے لیے سعودی فنڈز فراہم کرنے سے متعلق ہے۔یہ معاہدہ اس نیٹو طرز کی سکیورٹی گارنٹیز سے کم تر ہے جس کی سعودی عرب پہلے خواہش رکھتا تھا۔
امریکا نے ایف-35 سٹیلتھ فائٹر طیاروں کی مستقبل میں فراہمی کی منظوری دے دی ہے جبکہ سعودی عرب نے 300 امریکی ٹینک خریدنے پر اتفاق کر لیا ہے۔
اگر مملکت کی جانب سے 48 ایف-35 طیاروں کی درخواست آگے بڑھی تو یہ پہلی بار ہو گا کہ امریکا یہ جدید ترین لڑاکا طیارے ریاض کو فروخت کرے گا، جو خطے میں عسکری توازن پر اثرانداز ہو سکتا ہے اور اسرائیل کی ’’معیاری عسکری برتری‘‘ کے حوالے سے واشنگٹن کی پالیسی کا عملی امتحان بھی ہوگا، کیونکہ تاحال پورے مشرقِ وسطیٰ میں صرف اسرائیل ہی ایف-35 کا حامل ملک ہے۔
دونوں فریقین نے سول جوہری توانائی کے تعاون پر مذاکرات کی تکمیل کے ایک مشترکہ اعلامیے پر بھی دستخط کیے، جس کے بارے میں وائٹ ہاؤس نے کہا کہ یہ طویل المدتی جوہری شراکت داری کی قانونی بنیاد فراہم کرے گا۔
ولی عہد محمد بن سلمان طویل عرصے سے امریکی جوہری ٹیکنالوجی تک رسائی اور سعودی عرب کو متحدہ عرب امارات اور ایران کے ہم پلہ لانے کے لیے ایسے معاہدے کی کوشش کرتے آئے ہیں،
تاہم پیش رفت اس لیے سست رہی کیونکہ سعودی عرب نے یورینیم کی افزودگی اور ایندھن کی ری پروسیسنگ کو ممنوع قرار دیے جانے کی امریکی شرط قبول نہیں کی تھی۔ یہ شرط دراصل ایٹمی ہتھیار بنانے کے ممکنہ رستوں کو روکنے کے لیے عائد کی گئی ہے۔

موضوعات : americafighterjetsaudiarabia
ShareSend

متعلقہ خبریں

Major shock in the US bond market
تازہ ترین

امریکی بانڈ مارکیٹ میں بڑا جھٹکا

11 ستمبر , 2026
25 years since the 911 attacks in the US; bitter memories of the world-changing tragedy remain fresh today.
تازہ ترین

امریکا میں نائن الیون حملوں کو 25 سال مکمل، دنیا بدل دینے والے سانحے کی تلخ یادیں آج بھی تازہ

11 ستمبر , 2026
Trump claims war with Iran will end immediately after the US midterm elections.
تازہ ترین

امریکا میں وسط مدتی انتخابات کے بعد ایران سے جنگ فوری ختم ہوجائے گی، ٹرمپ کا دعویٰ

10 ستمبر , 2026
Iran strikes back at the US; claims to have targeted two destroyers and a US base in Jordan.
تازہ ترین

ایران کا امریکا پر جوابی وار، 2 ڈسٹرائرز اور اردن میں امریکی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

9 ستمبر , 2026
Oil prices will fall sharply after victory against Iran Trump.
تازہ ترین

ایران کے خلاف فتح کے بعد تیل کی قیمتیں تیزی سے گریں گی،ٹرمپ

8 ستمبر , 2026
Iran could become part of the Mecca Defense Alliance, says the Russian Foreign Minister.
تازہ ترین

ایران مکہ دفاعی اتحاد کا حصہ بن سکتا ہے، روسی وزیر خارجہ

8 ستمبر , 2026
اگلی خبر
ترک رئیل سٹیٹ گروپ ایملاک کونوت کا مکہ کے بڑے منصوبے کیلئے 400 ملین ڈالر کا معاہدہ

ترک رئیل سٹیٹ گروپ ایملاک کونوت کا مکہ کے بڑے منصوبے کیلئے 400 ملین ڈالر کا معاہدہ

یہ بھی پڑھیں

چیف الیکشن کمشنر اور ارکان کی تقرری، وزیراعظم کا اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی کو خط کا جواب

چیف الیکشن کمشنر اور ارکان کی تقرری، وزیراعظم کا اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی کو خط کا جواب

11 ستمبر , 2026
لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا حکم

11 ستمبر , 2026
وزیراعظم کا لوڈشیڈنگ پر سخت نوٹس،2گھنٹے سے زائد بجلی بند نہ کرنے کا حکم

وزیراعظم کا لوڈشیڈنگ پر سخت نوٹس،2گھنٹے سے زائد بجلی بند نہ کرنے کا حکم

11 ستمبر , 2026
ایران کے حساس جوہری مقام پر تعمیراتی سرگرمیوں کا انکشاف

ایران کے حساس جوہری مقام پر تعمیراتی سرگرمیوں کا انکشاف

11 ستمبر , 2026
امریکا نے GPS جام ہونے کا توڑ ڈھونڈ لیا

امریکا نے GPS جام ہونے کا توڑ ڈھونڈ لیا

11 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔