کراچی(پاک ترک نیوز ) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر لیاری کے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ساؤتھ ایشین فٹبال چیمپئن شپ کا فائنل دکھانے کے لیے بڑی اسکرین نصب کی جائے گی۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان فائنل مقابلہ کل شام سات بجے کھیلا جائے گا، جس کے لیے لیاری کے فٹبال شائقین میں خاصا جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔
پاکستانی ٹیم نے مالدیپ اور میزبان بنگلہ دیش کو شکست دے کر تاریخ میں پہلی مرتبہ ساف چیمپئن شپ کے فائنل تک رسائی حاصل کی ہے۔
بنگلہ دیش کے خلاف اہم مقابلے میں پاکستانی کھلاڑی عبدالصمد شہزاد نے کھیل کے 86ویں منٹ میں فیصلہ کن گول کرکے پاکستان کو فائنل میں پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں گھریلو ملازمہ فاطمہ کی ہلاکت، پولیس افسر کی اہلیہ اور قاری کا4 روزہ جسمانی ریمانڈ
لیاری میں بڑی اسکرین نصب کرنے کا مقصد فٹبال شائقین کو ایک جگہ جمع کرکے قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کا موقع فراہم کرنا ہے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان فائنل کے لیے شائقین بے چینی سے مقابلے کے منتظر ہیں۔












