مسقط ( پاک ترک نیوز) انڈر 19ایشیا کپ کے فائنل معرکہ میں پاکستان کو بھارت کیخلاف پہلی کامیابی مل گئی ۔
تفصیلا ت کے مطابق اومان میں کھیلے جا رہے انڈر 19ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت کی پاکستان کے 338رنز کے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ جاری ہے ۔
بھارت نے ایک وکٹ کے نقصان پر 116رنز بنا لئے ہیں۔بھارت کے اوپنر سہواگ 58رنز بنا کر آئوٹ ہوئے ۔
اس سے قبل انڈر 19ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان نے بھارت کو جیت کیلئے 340رنز کا ہدف دیا تھا ۔
پاکستانی ٹیم نے مقررہ پچاس اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 337رنز سکور کئے۔حیام خان 21رنز بنا کر آئوٹ ہوئے ۔ عبدالقادر اور عثمان نے دوسری وکٹ میں اچھی شراکت داری کی اور سکور 197رنز پر پہنچایا ۔
پاکستان کی جانب سے عثمان خان 107 رنز بنا کانمایاں رہے۔عبدالقادر نے 80،فرحان یوسف نے 63 رنز بنائے۔
یہ بھی پڑھیں: برطانیہ میں امریکی فضائی اڈے پر مشتبہ ڈرونز کی پرواز، امریکی فضائیہ حرکت میں آگئی
بھارت کی جانب سے پاٹیل نے 4جبکہ ونیکتا نے 3کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔
واضح رہے کہ پاکستان انڈر 19ایشیا کپ کا دفاعی چیمپئن بھی ہے اور گزشتہ سال بھارت نے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا ۔











