ریاض ( پاک ترک نیوز) یمن کے حوثی باغیوں نے سعودی عرب کے دو اہم فوجی مقامات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کردیا، ایک فوجی کارگو طیارے اور ایئربیس پر حملے کا اعلان۔حوثیوں کے عسکری ترجمان یحییٰ سریع کے مطابق پہلے حملے میں ڈرون کے ذریعے سعودی عرب کے شرورہ ایئرپورٹ پر موجود فوجی کارگو طیارے کو نشانہ بنایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: غذر میں مسافر وین دریا میں جا گری، 11 افراد جاں بحق
ترجمان نے دعویٰ کیا کہ دوسری کارروائی میں خمیس مشیط ایئربیس پر بیلسٹک میزائل داغا گیا۔تاہم سعودی حکام کی جانب سے تاحال حوثیوں کے ان دعوؤں کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔












