لاہور(پاک ترک نیوز)صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ بلال اکبر خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد ٹرانسپورٹ کرایوں میں مزید کمی کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت کر دی ہے۔وزیر ٹرانسپورٹ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے تناسب سے ٹرانسپورٹ کرائے فوری کم کرائے جائیں تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔بلال اکبر خان کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی خوش آئند ہے اور اس کے ثمرات براہ راست عوام تک پہنچنے چاہئیں۔
یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں کمانڈو تربیت حاصل کرنے والا خارجی پشاور سے گرفتار، خودکش حملہ آور تیار کرنے کا بھی انکشاف
انہوں نے زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے اور اس حوالے سے روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف بھی سخت کارروائیاں جاری ہیں، ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والی گاڑیوں کے معاملے میں کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی۔












