بدھ , 11 نومبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

عراق کے سابق رکنِ پارلیمنٹ احمد العلوانی بیروت میں قتل

42 منٹس پہلے
A A
Former Iraqi MP Ahmed Alwani assassinated in Beirut
Share on Facebookwhatsapp

بیروت (پاک ترک نیوز )عراق کے سابق رکنِ پارلیمنٹ احمد العلوانی لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ایک اپارٹمنٹ سے مردہ حالت میں برآمد ہوئے ہیں۔ ابتدائی تحقیقات میں انہیں گلا گھونٹ کر قتل کیے جانے کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے، جبکہ واقعے میں ملوث ہونے کے شبہے میں ایک لبنانی شہری کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق احمد العلوانی کی لاش منگل کی شام بیروت کے علاقے طارق الجدیدہ میں واقع ایک اپارٹمنٹ سے ملی۔ لبنانی حکام نے واقعے کو قتل قرار دیتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہیں، تاہم سیکیورٹی ذرائع نے ابتدا میں ان کی موت کی حتمی وجہ بتانے سے گریز کیا۔

لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق اعلیٰ پراسیکیوٹر جج احمد رامی الحاج خود تحقیقات کی نگرانی کر رہے ہیں، جبکہ واقعے کی تفتیش کی ذمہ داری داخلی سیکیورٹی فورسز کے شعبہ اطلاعات کو سونپی گئی ہے۔دوسری جانب لبنانی عدالتی ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ ابتدائی تحقیقات سے ظاہر ہوتا ہے کہ احمد العلوانی کو گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا۔ واقعے میں ملوث ہونے کے شبہے میں ایک لبنانی شہری کو حراست میں لے لیا گیا ہے، جبکہ ایک شامی مشتبہ شخص کی تلاش جاری ہے جو تاحال فرار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کا پمز اسپتال میں طبی معائنہ ،واپس جیل منتقل

احمد العلوانی کے دفتر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں ان کی موت کو ہدف بنا کر کیا گیا قتل اور سنگین غداری پر مبنی جرم قرار دیا ہے۔ بیان میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ واقعے کی مکمل اور شفاف تحقیقات کی جائیں اور اس میں ملوث تمام افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

موضوعات : iraqlebnonparliment
ShareSend

متعلقہ خبریں

عراق کا امریکا کو ایران پر حملوں کے لیے اپنی سرزمین دینے سے انکار
تازہ ترین

عراق کا امریکا کو ایران پر حملوں کے لیے اپنی سرزمین دینے سے انکار

6 نومبر , 2026
Government decides to amend the Petroleum Products Ordinance 1961; amendment bill to be presented in the National Assembly today.
تازہ ترین

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات آرڈیننس 1961 میں ترمیم کا فیصلہ، ترمیمی بل آج قومی اسمبلی میں پیش ہوگا

28 اکتوبر , 2026
Polling underway for 120 parliamentary seats in Israel; election poses a major challenge for Netanyahu.
تازہ ترین

اسرائیل میں پارلیمنٹ کی120نشستوں پر پولنگ ،الیکشن نیتن یاہوکیلئے بڑا چیلنج

27 اکتوبر , 2026
Telephone conversation between the foreign ministers of Saudi Arabia and Iraq
تازہ ترین

سعودی عرب اور عراق کے وزرائے خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ

23 اکتوبر , 2026
Potential military aid from Saudi Arabia Important session of Egyptian parliament to be held today
تازہ ترین

سعودی عرب کی ممکنہ فوجی مدد، مصری پارلیمنٹ کا اہم اجلاس آج ہوگا

19 اکتوبر , 2026
National Assembly session to be held today at 5 PM; 16-point agenda released.
اہم ترین 3

قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام 5 بجے ہو گا،16نکاتی ایجنڈا جاری

19 اکتوبر , 2026
اگلی خبر
Amid tensions with Iran, Gulf states decide to establish a modern joint military command headquarters in Kuwait.

ایران کے ساتھ کشیدگی ،خلیجی ممالک کا کویت میں مشترکہ فوجی کمانڈ کا جدید ہیڈکوارٹر قائم کرنے کا فیصلہ

یہ بھی پڑھیں

Crude oil becomes cheaper in the global market

عالمی منڈی میں خام تیل مزید سستا

11 نومبر , 2026
Alleged assassination threats from Iran, US Treasury Secretary, family members moved to military base

ایران کی جانب سے مبینہ قاتلانہ دھمکیاں، امریکی وزیرِ خزانہ اہلِ خانہ سمیت فوجی اڈے پر منتقل

11 نومبر , 2026
Decision to install smart meters across the country, preparation to borrow billions of dollars

ملک بھر میں اسمارٹ میٹرز لگانے کا فیصلہ، اربوں ڈالر قرض لینے کی تیاری

11 نومبر , 2026
Major setback for NASA space mission

ناسا کے خلائی مشن کو بڑا دھچکا

11 نومبر , 2026
Amid tensions with Iran, Gulf states decide to establish a modern joint military command headquarters in Kuwait.

ایران کے ساتھ کشیدگی ،خلیجی ممالک کا کویت میں مشترکہ فوجی کمانڈ کا جدید ہیڈکوارٹر قائم کرنے کا فیصلہ

11 نومبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔