کراچی (پاک ترک نیوز )پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبال کے یومِ ولادت پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔
اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ علامہ اقبال نے اپنی شاعری کے ذریعے ایک سوئی ہوئی قوم میں بیداری، خودی اور آزادی کا شعور اجاگر کیا۔
انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال نے نوجوان نسل کو بلند عزائم، خود اعتمادی اور عمل کا درس دیا، جبکہ ان کا فکر و فلسفہ آج بھی پاکستان کے لیے امید، اتحاد اور قومی ترقی کا مشعلِ راہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایلون مسک کی مستقبل کی گاڑی سائبر ٹرک کی پیداوار بند کرنے کا فیصلہ
بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ علامہ اقبال کو حقیقی خراجِ عقیدت پیش کرنے کا تقاضا یہ ہے کہ ان کے افکار کو قومی زندگی، تعلیمی نظام اور عملی کردار کا حصہ بنایا جائے۔












