کراچی (پاک ترک نیوز )پیپلز پارٹی میں نوجوانوں کو متحرک اور بااختیار بنانے کیلئے اہم پیش رفت ہوئی ہے ،چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کیلئے عمر کی حد 35 برس مقرر کر دی
پیپلز پارٹی کی یوتھ ونگ میں نئی تنظیم سازی کا عمل شروع کردیا گیا،بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر پی وائی او کراچی ڈویژن و ڈسٹرکٹ عہدوں کیلئے درخواستیں طلب کر لی گئیں
امیدواروں کو چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے نام اپنی درخواستیں بلاول ہاؤس کراچی ارسال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ،جمیل احمد سومرو نے پی وائی او کراچی کے تنظیمی عہدوں کیلئے درخواستیں طلب کرلیں،پیپلز یوتھ آرگنائزیشن میں 35 برس تک کے کارکنان و عہدیداران اہل قرار دیئے گئے ہیں












