اسلام آباد (پاک ترک نیوز) پاکستان میں نومبر کے دوران طلبہ اور سرکاری ملازمین کو مسلسل تین چھٹیوں کا موقع ملے گا ۔
9 نومبر کو یومِ اقبال کے موقع پر عام تعطیل ہوگی ، جبکہ اس سے پہلے ہفتہ اور اتوار کی ہفتہ وار چھٹیاں ہوں گی۔سرکاری تعطیلات کے کیلنڈر کے مطابق رواں سال 9 نومبر کو پیر کا دن ہوگا۔ اس طرح ہفتہ 7 نومبر، اتوار 8 نومبر اور پیر 9 نومبر کو مسلسل تین روز چھٹیاں ہونے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور اسکول حادثہ، وزیراعظم سمیت سیاسی رہنماؤں کا اظہار افسوس
تعلیمی اداروں میں بھی 7 سے 9 نومبر تک تعطیلات ہیں، جس سے طلبہ کو تین روزہ وقفہ مل سکتا ہے۔ تاہم چھٹیوں کی حتمی تصدیق متعلقہ حکومتی اعلان سے ہوگی۔9 نومبر کو شاعرِ مشرق اور مفکرِ پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے یومِ پیدائش کی مناسبت سے یومِ اقبال منایا جاتا ہے۔ علامہ اقبال 9 نومبر 1877 کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے تھے۔












