بنوں ( پاک ترک نیوز) زمِ استحکام وژن کے تحت فتنۃ الخوارج کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، ضلع بنوں میں انٹیلی جنس بنیاد پر کارروائی کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: میر رضا قتل کیس: تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی کا پہلا اجلاس آج ہو گا
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ علاقے میں ممکنہ طور پر موجود دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔سیکیورٹی فورسز خیبر پختون خوا سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور پائیدار امن کے قیام کے لیے پُرعزم ہیں۔












