جمعہ , 6 نومبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home اہم ترین 3

مکہ مکرمہ کے اوپر حوثی ڈرون تباہ، نجران پر داغے گئے دو میزائل بھی مار گرائے گئے

8 منٹس پہلے
A A
مکہ مکرمہ کے اوپر حوثی ڈرون تباہ، نجران پر داغے گئے دو میزائل بھی مار گرائے گئے
Share on Facebookwhatsapp

ریاض (پاک ترک نیوز )سعودی عرب کی قیادت میں قائم فوجی اتحاد نے مکہ مکرمہ کی فضائی حدود میں حوثی ملیشیا کی جانب سے بھیجا گیا ڈرون تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

اتحادی فوج کے ترجمان ترکی المالکی کے مطابق ڈرون کو مکہ مکرمہ کے اوپر روک کر تباہ کیا گیا۔ اس سے قبل نجران کی جانب داغے گئے دو میزائل بھی مار گرائے گئے تھے۔

ترجمان کے مطابق میزائلوں کے ملبے سے ہونے والے ممکنہ نقصان کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب سعودی عرب کے محکمہ شہری دفاع نے ہنگامی صورتحال کے پیش نظر شہریوں اور رہائشیوں کو محتاط رہنے اور سرکاری ہدایات پر عمل کرنے کی تاکید کی ہے۔

محکمہ شہری دفاع نے ہدایت کی ہے کہ خطرے کی صورت میں شہری فوری طور پر قریبی محفوظ عمارت یا اندرونی کمرے میں پناہ لیں اور کھڑکیوں، شیشوں، بالکونیوں اور چھتوں سے دور رہیں۔

حکام نے شہریوں کو غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔ ڈرائیونگ کے دوران ہنگامی انتباہ موصول ہونے پر گاڑی محفوظ طریقے سے سڑک کنارے روکنے اور پلوں یا بلند عمارتوں کے قریب رکنے سے گریز کرنے کا کہا گیا ہے۔

محکمہ شہری دفاع نے خبردار کیا ہے کہ میزائلوں اور ڈرونز کو روکنے کی کارروائیوں، ان کے ملبے یا گرنے کے مقامات کی تصاویر اور ویڈیوز بنانا یا سوشل میڈیا پر شیئر کرنا قانونی کارروائی کا باعث بن سکتا ہے۔

موضوعات : destroyeddroneMeccamissilesNajran
ShareSend

متعلقہ خبریں

Four oil tankers were destroyed after striking sea mines while taking an unauthorized route in the Strait of Hormuz.
اہم ترین 2

آبنائے ہرمز میں غیر ممنوعہ راستہ اختیار کرنے پر 4آئل ٹینکر باروی سرنگوں سے ٹکرا کر تباہ

4 نومبر , 2026
China’s carrier-based stealth drone rendering enemy radar helpless
تازہ ترین

چین کا جنگی جہاز سے اڑنے والا اسٹیلتھ ڈرون، دشمن کے ریڈار بے بس؟

3 نومبر , 2026
Israeli drone strikes in Gaza 8 Palestinians, including children, killed; several wounded.
تازہ ترین

غزہ میں اسرائیلی ڈرون حملے، بچوں سمیت 8 فلسطینی شہید، متعدد زخمی

2 نومبر , 2026
Houthi militia's missile and drone attack on Saudi Arabia thwarted
تازہ ترین

سعودی عرب پر حوثی ملیشیا کا میزائل اور ڈرون حملہ ناکام

2 نومبر , 2026
Iran’s claim of destroying a US naval drone rejected; CENTCOM issues denial.
تازہ ترین

ایران کا امریکی بحری ڈرون تباہ کرنے کا دعویٰ مسترد، سینٹکام کی تردید

31 اکتوبر , 2026
Houthi drone attacks targeting Makkah and Madinah thwarted
تازہ ترین

مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کی جانب حوثی ڈرون حملے ناکام

31 اکتوبر , 2026

یہ بھی پڑھیں

مکہ مکرمہ کے اوپر حوثی ڈرون تباہ، نجران پر داغے گئے دو میزائل بھی مار گرائے گئے

مکہ مکرمہ کے اوپر حوثی ڈرون تباہ، نجران پر داغے گئے دو میزائل بھی مار گرائے گئے

6 نومبر , 2026
امریکی وسط مدتی انتخابات میں ریپبلکنز کی شکست، وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ کی برطرفی کا مطالبہ زور پکڑ گیا

امریکی وسط مدتی انتخابات میں ریپبلکنز کی شکست، وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ کی برطرفی کا مطالبہ زور پکڑ گیا

6 نومبر , 2026
عراق کا امریکا کو ایران پر حملوں کے لیے اپنی سرزمین دینے سے انکار

عراق کا امریکا کو ایران پر حملوں کے لیے اپنی سرزمین دینے سے انکار

6 نومبر , 2026
پاکستان اور برطانیہ کا دہشت گردی اور غیر قانونی امیگریشن کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان اور برطانیہ کا دہشت گردی اور غیر قانونی امیگریشن کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

6 نومبر , 2026
وزیراعظم کا ڈیجیٹل ادائیگیوں کا منصوبہ مکمل کرنے کا حکم

وزیراعظم کا ڈیجیٹل ادائیگیوں کا منصوبہ مکمل کرنے کا حکم

6 نومبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔